راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن(ربجا) کی جنرل باڈی کا اجلاس نیشنل پریس کلب میں منعقدہوا

اسلام آباد( نماٸندہ خصوصی )راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشن(ربجا) کی جنرل باڈی کا اجلاس نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوا جس میں ربجا کے ممبران نے بھر پور شرکت کی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی نیشنل پریس کلب صدر شکیل انجم سیکرٹری انور رضا اور آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید نے شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اجلاس کی باقاعدہ کاروائی شروع ہونے سے پہلے مرحومین کیلئے دعا مغفرت کی گئی ۔
راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹ ایسوسی ایشکی جنرل باڈی کے اجلاس میں نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم سیکرٹری انور رضا اور آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے جنرل باڈی کا کامیاب اجلاس کروانے پر اور سال بھر کی کارکردگی کو سہراتے ہو ئے ایگزیکٹو باڈی کے ممبران کو مبارک باد پیش کی اور انہوں نے کہا صحافیوں کی ہر مشکل میں ربجا کے دوستوں نے نیشنل پریس کلب اور آر آئی یو جے کے ساتھ ہمیشہ دست بازو بنے رہے ہم ہمیشہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہماری ہر کامیابی میں ربجا کے دوستوں کا ساتھ رہا ہے نیشنل پریس کلب ہم سب کا دوسرا گھر ہے اسے ہم سب نے مل کر سنوارنا ہے انہوں نےکہا تمام ورکنگ جرنلسٹ کو کونسل اور ایسوسی ایٹ ممبر شپ دی جائے گی ۔انتقامی کاروائی کا نشانہ بننے والے صحافیوں کی بحالی کے لئے سکروٹنی کمیٹی بنائی جائے گی اور جلد ان کی ممبر شپ بحال ہو جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا ٹاؤن فیز 2 کے سلسلے میں وزیر اعلی پنجاب سے رابطے میں ہیں اور ان سے ملاقات کریں گے اور جن ممبران کو ابھی تک پلاٹ نہیں ملا ان کو میڈیا ٹاؤن فیز 2 میں پلاٹ دیے جائیں گے اجلاس میں سالانہ جنرل رپورٹ اور فنانس رپورٹ کی منظوری لی گئی ۔صدر نثار احمد نے تمام مہمانوں اور ممبران کا جنرل باڈی کے اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کرونا کی وجہ سے یہ مشکل سال رہا ہے ہم نے اس مشکل سال میں بھی اپنے ممبران خدمت جاری رکھی اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہےگا ۔علاقائی اخبارات کے 25فیصد کوٹہ کو بحال کروانے میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی اور آر آئی یو جے کے صدر عامر سجاد سید کا شکریہ ادا کیا اور مہمانوں کو ربجا کے ممبران کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں ۔آخر میں موجودہ باڈی کو منسوخ کر تے ہوئے نئے سال کے انتخاب کے لئے الیکشن کمیٹی کی منظوری لی جو جلد الیکشن شیڈول جاری کرہے گی