بہن کی مہندی پربیٹے کے ہاتھوں باپ اور بھائی قتل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ کارچوک میں فائرنگ کرکے شقی القلب بیٹے نے باپ اور بھائی کوموت کے گھاٹ اتاردیا ۔وقوعہ معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا ،بیٹے نے طیش میں آکر باپ اور بھائی کو گولیوں سے چھلنی کیا . وقوعہ کے روز متوفی محمد شریف کی بیٹی کی رسم حنا تھی دل خراش سانحہ کے بعد خوشیوں کا گھرماتم کدہ بن گیا.پولیس کے مطابق الفلاح موٹرزکے مالک راجہ محمد شریف اوران کے 30سالہ بیٹے محمدعدیل کمال کوہفتے کی رات عقیل کمال نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ،دونوں باپ بیٹا کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں.واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او ائیرپورٹ پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، جاں بحق اشخاص کی شناخت شریف اور عدیل کمال کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا، فرانزک ٹیموں اور تفتیشی افسران کے ذریعے موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، پولیس نے مقتول کے بڑے بیٹے راجہ شکیل کمال کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ایس پی پوٹھوہار کہا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،نیل فیری کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مقتولین کا تعلق ضلع پونچھ کے حلقہ عباسپور کے نواحی گائوں سہر مدارپور آزادکشمیر سے تھا .محمد شریف (عرف شیفیاں) عرصہ چالیس سال سے راولپنڈی چکلالہ سکیم 3میں رہائش پزیر تھے. ایف آئی آر کے مطابق محمد شریف اور محمد عدیل کمال کو محمد عقیل کمال نےفائرنگ کر کے ابدی نیند سلایا جو رشتے میں ان شریف کا بیٹآ اور عدیل کا بھائی تھا،.وقوعہ معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا ،بیٹے نے طیش میں آکر باپ اور بھائی کو گولیوں سے چھلنی کیا . وقوعہ کے روز متوفی محمد شریف کی بیٹی کی رسم حنا تھی دل خراش سانحہ کے بعد خوشیوں کا گھرماتم کدہ بن گیا ملزم واردات کے بعد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا ہے .