عمران خان کشمیریوں کی امنگوں کے اصل ترجمان ہیں، دعا زبیر

ہجیرہ(نیل فیری رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی مرکزی رہنما محترمہ دعا زبیر نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی شہ رگ جدا نہیں کر سکتی۔ مقبوضہ اور آزاد کشمیر جلد ایک ہونگے۔ بھارت ہمیشہ تاخیری ہربے استعمال کرتا رہا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق آزادانہ رائے شماری واحد حل ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ کوٹلی سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور ان کو اُمید کامل ہے کہ ہمارا وکیل پاکستان پہلے سے زیادہ بہتر تیاری کے ساتھ ہمارے مقدمے کی پیروی کرنے جا رہا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کیا . محترمہ دعا زبیر نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ کوٹلی سیاسی تاریخ میں ایک شاندار رقم کر چکا ہے ۔ تحریک انصاف کی مقبولیت یہی ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دورہ کوٹلی سیاسی تاریخ کا انمٹ باب ثابت ہوا۔پانچ فروری کو کوٹلی میں کشمیری عوام کا زبردست جوش و خروش اس بات کی علامت ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے بھی مسلمہ لیڈر ہیں جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی قائدین کے سامنے مقدمہ کشمیر کو اس کی اصل حیثیت کے مطابق پیش کیا اور مظلوم کشمیریوں کی اخلاقی و سفاری مدد کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کشمیریوں کی امنگوں کی اصل ترجمانی کا فریضہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ہی کر سکتے ہیں جو کشمیریوں کے دکھوں پر تڑپ اٹھتے ہیں
دعا زبیر نے کہا ہےکہ تحریک انصاف حلقہ ایل اے19 پونچھ 2 کے کارکنان متحد ہوکر کام کریں ٹکٹوں کا فیصلہ پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے میرٹ پر کرنا ہے پارلیمانی بورڈ کے فیصلے سےقبل کوئی بھی خودساختہ طور پر اپنے لیے ٹکٹ کنفرم ہونے کی خبریں پھیلا کارکنوں کو گمراہ نہیں کرسکتا۔
تحریک انصاف کے کارکنان کسی ابہام کا شکار ہوئے بنا اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں متحد ہوکر گراونڈ ورک کریں قیادت کی طرف سے بھرپور سپورٹ ملےگی۔
عمران خان کے نظریے سے منسلک لوگ پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں انکو مایوس نہیں ہونے دیا جائےگا جنہوں نے مشکل وقت میں بھی پارٹی کےوجود کو حلقے میں قائم رکھا۔
محترمہ دعا زبیر نے مزید کہا کہ حلقہ ایل اے 19 پونچھ 2 مرکز اور گردونواح کے علاقوں، تمام یونین کونسلز کے دورے کررہی ہوں۔
حلقے کی مجموعی پسماندگی اور بنیادی سہولیات کےفقدان سے بخوبی آگاہ ہوں تحریک انصاف انشاءاللہ صیح معنوں میں تعمیر و ترقی کا پلان لائےگی جس میں ترقیاتی فنڈز سیاسی بنیادوں پر تقسیم نہیں ہونگے۔
نئے شامل ہونے والوں کو تحریک انصاف میں ویلکم کرتے ہیں تحریک انصاف آزادکشمیر میں بھرپور سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے آئندہ حکومت انشاءاللہ تحریک انصاف کی ہوگی۔