چکسواری، انتظامیہ کی غفلت، ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت دھڑلے سے جاری، بڑے نقصان کا اندیشہ۔

چک سواری (نمائندہ خصوصی) چک سواری میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کی غیرقانونی فروخت دھڑلے سے جاری، نشان دہی کے باوجودانتظامیہ کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی، کریانہ وجنرل سٹورزپرموجودایل پی جی بم بھاری جانی ومالی نقصان کے لیے تیار، غیرمعیاری وکم وزن گیس سلنڈروں کے ذریعے عوام کی جیبوں پرڈاکہ پڑنے لگالیکن انتظامیہ کارروائی سے گریزاں، کمشنروڈپٹی کمشنرسے نوٹس لے کراصلاح احوال کامطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق چک سواری میں غیرقانونی ایل پی جی گیس سلنڈروں کی فروخت کاکاروبارعروج پرپہنچ چکاہے لیکن باربارکی نشان دہی کے باوجودانتظامیہ نے اہل چک سواری کوحالات کے رحم و کرم پرچھوڑدیا۔کریانہ وجنرل سٹورز پر رکھے گئے ایل پی جی بم بھاری جانی ومالی نقصان کرنے کوبالکل تیارہیں۔غیر معیاری وکم وزن گیس سلنڈرو کی فروخت سے بھی عوام کی جیبوں پرڈاکہ ڈالاجا رہاہے لیکن قانون خاموش تماشائی کاکرداراداکرکے سنگین غفلت کامرتکب ہو رہاہے۔

اہل چک سواری نے انتظامیہ کے مجرمانہ رویے پرشدیدبرہمی کااظہارکرتے ہوئے کمشنرمیرپورڈویژن وڈپٹی کمشنرمیرپورسے پرزورمطالبہ کیاہے کہ چک سواری حدودضلع میرپورمیں واقع ہے اوریہاں کے عوام کوبھی جان ومال کاقانونی تحفظ حاصل ہے اس لیے چک سواری میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کے غیرقانونی دھندے کوفی الفوربندکروایاجائے۔کریانہ وجنرل سٹورزپرگیس سلنڈرفروخت کرنے والوں کوقانونی گرفت میں لاتے ہوئے ایجنسی ہولڈروں کوقواعدوضوابط کے تحت معیاری وپورے وزن کے گیس سلنڈرفروخت کرنے کاپابندبنایاجائے۔