مسلم کانفرنس کو تنویر الیاس کے راولاکوٹ جلسہ میں بھرپور شرکت کرنی چاہیے ، عامرانصر

جنڈالہ ( نیل فیری نیوز) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس سٹی اسلام آباد کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عامر انصر خان نے کہا ہے کہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کا مضبوط ہوناریاستی عوام کے لئے بڑی نوید ہے ۔ آمدہ الیکشن میں مسلم کانفرنس مضبوط امیدوار سامنے لاے گی اور حکومت بنانے میں کامیاب ہو گی۔سردار سکندر حیات کے جماعت میں شمولیت کے بعد آزاد کشمیر کے حلقہ سیاست میں ہلچل ہے ۔آنے والے دنوں میں مزید اہم لوگ شامل ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا ، عامر انصر خان نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی کے حوالے سے ایسی خبریں دیکھنے کو مل رہی ہیں جس میں مسلم کانفرنس کے کارکنان کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔016 کے انتخاباتمیں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کا حلقہ ایل اے 20 پونچھ 4 جو موجودہ حلقہ 5 ہے کا جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد تھا جس کی مدت 2021 میں ختم ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آ ئی ور دیگر جماعتوں کے احباب جن کا آج کل تکیہ کلام ہے کہ فلاں مسلم کانفرنس کا آدمی ہے اور پی ٹی آئی کی سپورٹ کر رہا ہے ۔آنے والے الیکشن میں اتحاد ہو یا نہ ہو وہ بعد کی بات ہے ابھی 2016 کے اتحاد کی مدت ختم نہیں ہوئی اس لیے کسی نے گھبرانا نہیں ہے۔اور آنے والے الیکشن میں آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی قیادت میں سے کسی نے خط بھی نہیں لکھا کہ اتحاد کس سے ہو گا اور کس سے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ و ہ لوگ جو اتحاد کے بارے میں بہت فکر مند ہیں کہ کیا ہو گا تو ان کو گذارش ہے کہ اتحاد ہوا بذریعہ نوٹیفکیشن جو انہیں اس بارے میں پتہ چل جاے گا کیونکہ کسی بھی غیر ریاستی پارٹی کی کوئی برانچ اپنا کو ئی بھی فیصلہ خود نہیں کر سکتی بلکہ فیصلے ہیڈ آفس میں ہوتے ہیں اس لیے ہیڈ آفس سے رابطہ میں رہیں تاکہ آپ کو علم ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ سازی میں صرف ریاستی جماعتیں آزاد ہیں کہ وہ کب اور کس وقت کیا فیصلہ کریں ۔سیاسی جماعتوں میں اتحاد بھی ہوتے ہیں سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ہوتی ہیں ۔اس لیے ان ساری باتوں پر بحث کرنا قبل از وقت ہو گا۔اور 2021 کے بعد سب کو اس بات کا حق حاصل ہو گا کہ وہ جس سے چاہیں اتحاد کریں یا نہ کریں ۔ہیڈ آفس والوں کو محسوس ہوا کہ اتحاد کرنا ضروری ہے تو وہ کر لیں گے ۔اس لیے اس پریشانی میں نہ پڑیں۔ انہوں نے کہا 27 فروری کو سردار تنویر الیاس راولاکوٹ جا رہے ہیں میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ مسلم کانفرنس کے کارکنان کو اس پروگرام میں ضرور شرکت کرنی چاہیے کیونکہ 2016 کے الیکشن میں سردار تنویر الیاس نے ہماری جماعت آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے امیدوار سردار صغیر خان کی بھرپور سپورٹ کی تھی اور کامیاب کروانے میں فعال کردار بھی ادا کیا تھا۔