پی ٹی آئی کشمیر کے بانی رہنماسردار عاطف کا ٹائیں میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا افتتاح

ٹائیں( نیل فیری نیوز) پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سردار عاطف خان نے حلقہ پانچ ضلع پونچھ کی یونین کونسل ٹائیں میں پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ کا افتتاح کردیا ۔افتتاحی تقریب میں انصاف یوتھ ونگ ضلع پونچھ کے صدر سردار عاصم اختر ،سردار تیمور فاروق صدر ڈسٹرکٹ اسلام آباد جموں ریجن ، سردار عتیق خان سردار عرفان،منشاد انقلابی، افتخار مغل ، شیخ حسام خالد صیام محبوب اور سردار راشد خان بھی موجود تھے

۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزادکشمیر کے بانی رہنما اور متوقع امیدوار اسمبلی سردار عاطف خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیکرٹریٹ فعال ہونے سے پارٹی کارکنان اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھائیں گے اور ضلع بھرمیں پی ٹی آئی فعال ہو گی۔انہوں نے کہا ٹائیں سے پسماندگی کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔علاقے میں سیاسی شعور کی بیداری کے لئے اپنے حصے کا چراغ روشن کیا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے بلا شرکت غیر حکومت بناتے ہوئے نئے کشمیر کی بنیاد رکھے گی۔

ہم برسر اقتدار آکر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔آزاد کشمیر میں ہائیڈل اور سیاحت کے پوٹیشنل کو بروے کار لاتے ہوئے آزاد خطہ کو معاشی اعتبار سے خود مختار بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے عام انتخابات میں عوام کرپٹ، بددیانت ٹولے سے نہ صرف جان چھڑوائیں گے بلکہ دوجماعتی نظام کا خاتمہ کرتے ہوئے سیاست اور حکومت پر نسل درنسل قابض ٹولے کو بھی شکست دیتے ہوئے عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کو کامیاب بنائیں گے۔ پی ٹی آئی آزادکشمیر کا انقلابی منشور ریاست کی خوشحا لی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔پی ٹی آئی اقتدار میں آکر نہ صرف 70سالوں سے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس خزانے میں جمع کروائے گی بلکہ تعلیم صحت روزگار جیسے بنیادی مسائل پر بھرپور توجہ دے گی

۔آزاد خطہ سے بے روزگاری غربت پسماندگی جہالت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اقدامات اٹھائے جائیں گے۔حلقہ نمبر 5 پونچھ پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ بن گیا ہے آئے روز کا سینکڑوں کارکنان اپنی جماعتوں سے دستبردار ہو کر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں جو عوامی پذیرائی اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔