سفیر پاکستان کی سویڈش پالیمانی اسپیکر سے ملاقات

سفیرپاکستان جناب ظہور احمد نے سویڈش پارلیمان کے اسپیکر آندریاس نورلن سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ سفیر پاکستان ظہور احمد نے سویڈش پارلیمٹ کے سو سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے جمہوری، انسانی حقوق اور صنفی مساوات کی علامت کے طور پر سویڈش پارلیمان کے تاریخی کردار کو سراہا۔ انہوں نے اسپیکر کو پاکستانی پارلیمان کے کام اور پارلیمان میں خواتین کی نمائندگی سے آگاہ کیا۔
اسپیکر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو سراہا اور پاکستان سویڈش اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی ظاہر کی۔ سفیر پاکستان ظہور احمد نے اسپیکر نورلن کو پاکستان میں معیشت کی رفتار اور سویڈش کمپنیوں کے لیے اس میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا۔
سفیر پاکستان نے اسپیکر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔