اوپن یونیورسٹی: میٹرک اور ایف اے کے داخلو ں کی آخری تاریخ میں 21 مارچ تک توسیع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے طلبہ کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر غور کرتے ہوئے سمسٹر بہار 2022ء کے پہلے مرحلے میں پیش کئے گئے میٹرک اور ایف اے پروگرموں کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 21 مارچ تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر، سید ضیاء الحسنین نقوی کے مطابق میٹرک کی لیٹ فیس 300 روپے جبکہ ایف اے کی لیٹ فیس چارجز 500 روپے ہے۔ بینکوں کو نئی تاریخ تک طلبہ سے داخلہ فیس وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسرے مرحلے کے داخلے 18- اپریل تک جاری رہیں گے۔

تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیںں_میٹرک، ایف اے اور بی اے پروگراموں کے فارم اور پرسپکٹس یونیورسٹی کے مین کیمپس، سیل پوائنٹس اور علاقائی دفاتر سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ میٹرک اور ایف اے کا داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیا جاسکتا ہے جبکہ باقی پروگراموں میں داخلے کے لئے آن لائن اپلائی لازمی ہے۔