ڈویژن میرپور کے طلبہ کے مابین مقابلہ سخن آرائی بعنوان: آزادی کشمیر وقت کا تقاضا

چک سواری (نمائندہ خصوصی) انجمن احیائے سنت دارالعلوم اسلامیہ رضویہ چک سواری کے زیراہتمام بین المدارس (ڈویژن میرپور) مقابلہ سخن آرائی بعنوان”آزادی کشمیر،وقت کاتقاضا“بتاریخ16مارچ بروزبدھ انعقادپذیرہوگی۔مقابلہ سخن آرائی میں ڈویژن میرپورکے دینی مدارس کے طلباء بطورمقررین حصہ لیں گے۔

ججزکے فرائض ڈاکٹرشہبازشبیرملک لیکچرارگورنمنٹ ڈگری کالج ڈڈیال اورحافظ محمدعرفان لیکچرارگورنمنٹ بوائزڈگری کالج چک سواری مشترکہ طورپراداکریں گے۔

مقابلہ سخن آرائی کے مہمانِ خصوصی محمداجمل سلطانی ایڈووکیٹ،ایڈووکیٹ عدالت العالیہ آزادجموں کشمیروقانونی مشیرکشمیرآرفنزریلیف ٹرسٹ (کورٹ) اخترآباد میرپورہوں گے جب کہ صدارت دارالعلوم اسلامیہ رضویہ چک سواری کے سرپرستِ اعلیٰ حاجی چودھری محمدرفیق فرمائیں گے۔مقابلہ سخن آرائی کا آغاز صبح8بجے ہوگا۔#