حفاظتی قطروں کے بعد اب ضلع میرپور کے ایک لاکھ 37 ہزار بچوں کو گولیاں کھلائی جائیں گی۔

میرپور (پی آئی ڈی) ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے کہاہے کہ ضلع میرپور کے پانچ سے 14 سال کے ایک لاکھ 37 ہزار بچوں کے پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کے لیے گولیاں کھلانے کی مہم 25 سے 28 مئی تک شروع ہوگی جس میں ضلعی انتظامیہ، صحت عامہ، محکمہ تعلیم، اموردینیہ، محکمہ اطلاعات، پبلک وپرائیویٹ سکولز، دینی مدارس،این جی اوز سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کے باہمی اشتراک سے کامیاب بنایا جائے چونکہ بچوں میں پیٹ کے کیڑے ہونے کی وجہ سے بچوں کی کمزوری، ہڈیوں اور دیگرپیٹ کے امراض کے باعث ان کی آنتوں میں انفیکشن پیداہوجاتاہے جس سے بچوں کی صحت پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس سے بچاؤکے لیے پانچ سے 14 سال تک کے بچوں کوپیٹ کے کیڑوں سے بچانے کے لیے قومی مہم کوکامیاب بنایاجائے اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی مہم بھی شروع کی جائے۔

ان خیالات کااظہار انھوں نے ڈسٹرکٹ مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر ریاض، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ندیم احمد فضل داد، پروگرام کوارڈینیٹر محمدیاسین، ضلع مفتی عبدالغفارسلفی، ڈویژنل انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک، ڈی ای او مردانہ محمدالیاس، ڈاکٹرفاطمہ یعقوب، ڈاکٹرفاریہ جاوید، کورٹ کے ڈائریکٹر ذاکریہ قریشی، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر صباء اویس،فرحیہ جاوید، دبور سلطانہ، افتخار احمد، سعد رفیق، ندیم سرور، وقاص شیخ، پراجیکٹ منیجرلوکل گورنمنٹ محمدرشید، پروگرام منیجرمسلم ہینڈ سعد رفیق، صدرپرائیویٹ سکول کالجز ایسوسی ایشن مرزا وجاہت بیگ، ڈاکٹر مرزارضوان بوستان، ڈپٹی ڈی ای او نثار کمال، پی ڈی آئی محمد عدنان رفیق، مسلم ہینڈ کے اپریشن منیجرجاوید الحسن، راجہ کاشف ریاض، ثاقب سلیم،محمد رمضان بھی موجود تھے۔


اجلاس میں بچوں میں کیڑوں کی بیماری کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر پروگرام کوارڈینیٹرمحمدیاسین نے بریفنگ دی۔اس سلسلہ میں ضلع میرپورمیں محکمہ صحت عامہ اور محکمہ تعلیم کی طرف سے بچوں میں کے ڈیٹا کے حوالے سے بتایا گیا کہ ضلع بھر میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے مہم 25 سے 28 مئی کو شروع ہوگی جس میں 5 سے 14 سال کے بچوں کو حفاظتی گولیاں دی جائیں گئی، اس قومی پروگرام کوکامیاب بنانے کے لیے اساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز، این جی اوز سمیت دیگر افراد کی باقاعدہ ٹریننگ کروائی جائے گی جس کے بعد اس مہم کے سلسلہ میں عوام الناس کی آگاہی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنرچوہدری امجداقبال نے کہاہے کہ بچے ہماراقیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے والدین ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں، بچوں میں پیٹ کی بیماریوں بالخصوص پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کی قومی ذمہ داری کے دوران جہاں کہیں مشکلات پیداہوں اس کودورکیاجائے اور انتظامیہ کے نوٹس میں لایاجائے تاکہ ہم سب کی مشترکہ کاوشوں سے یہ مہم کامیاب ہوسکے۔