میرپور میں عالمی حسنِ قرأت کانفرنس، مصری قرأ کی آمد۔

چک سواری (تحصیل رپورٹر) عظیم الشان عالمی حسن قرأت کانفرنس کل (21 مارچ 2022ء بروز سوموار) بعدنمازِ مغرب نانگی پارک میرپور(آزادکشمیر)میں منعقدہوگی جس میں پاکستان وآزادکشمیربھرسے نام ورقرأحضرات سمیت القاری محمودکمال النجار(مصر)، القاری محمودعاشور(مصر)،القاری محمدمصطفی الجندی(مصر)خصوصی شرکت فرمائیں گے اورخالق کائنات کی لاریب کتاب قرآن مجیدکی تلاوت سے حاضرین کے قلوب واذہان کومنورفرمائیں گے۔

جموں کشمیریونائیٹڈموومنٹ آزادکشمیرکے مرکزی راہ نماوسابق اُمیدواراسمبلی حلقہ ایل اے2چک سواری/اسلام گڑھ چودھری مظہراقبال نے آزادپریس کلب چک سواری کے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ میرپور آزادکشمیرکی سرزمین پرایسی عظیم الشان حسنِ قرأت کانفرنس کاانعقادسعادت کی بات ہے۔دینِ اسلام سے محبت رکھنے والے احباب سے پرزوردرخواست ہے کہ وہ اس روح پرورکانفرنس میں ضرورشریک ہوں۔خالق کائنات کاکلام جوفرشتوں کے سردار جبریل امین کے ذریعے نبیوں کے سردارحضرت محمدمصطفیﷺکے قلب اطہرپرنازل ہواکوبہترین وخوش الحاق قرأحضرات کی زبانی سننے کاموقع ملناخوش نصیبی ہے۔قرآن پاک اسلامی تعلیمات کامنبع ہے اورخالق کائنات کی اس لاریب کتاب سے ناطے جوڑکردنیاوآخرت کی سعادتیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

چودھری مظہراقبال نے کہاکہ حلقہ ایل اے2چک سواری/اسلام گڑھ کے عوام سے بالخصوص درخواست ہے کہ اس عالمی حسنِ قرأت کانفرنس میں ضرورشریک ہوں۔ان شاء اللہ العزیزآپ کایہ وقت اللہ پاک اوراُس کے محبوب پیغمبرکی قربت کاذریعہ بنے گا۔#