بین الاضلاعی موٹر سائیکل چور گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، گینگ میں چکسواری کے نوجوان بھی شامل۔

میرپور (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس میرپور کے ترجمان کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپور کامران علی کی خصوصی ہدایت پر زیر نگرانی DSP سٹی میرپور، SHO تھانہ پولیس سٹی نے موٹر سائیکل اور دیگر چوریوں میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 07 عدد موٹرسائیکل برآمد کر لیے ہیں۔

مزید تفتیش پر ملزما ن 1۔محمد طبیب 2۔بلال 3۔افضال پسران وزیر حسین اقوام جٹ ساکنان پنیام چکسواری 4۔مسعود شاہ ولد شبیر شاہ قوم سید ساکن درگوٹی تحصیل کھوئی رٹہ ضلع کوٹلی 5۔ ارسلان علی ولد مسعود قوم بھٹی راجپوت ساکن چیچیاں ضلع میرپور نے انکشاف کیا کہ وہ میرپو رشہر کے مختلف سیکٹرز سے موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد موٹر سائیکل کو کھول کر فروخت کرتے تھے۔

ملزمان نے نیو سٹی میرپور سے بجلی کے 04 پنکھے 01 پانی والی موٹر چوری کرنے کے علاوہ چکسواری میں بھی چوری کی وارداتیں کی ہیں۔ ملزم مسعود شاہ تھانہ پولیس چڑہوئی کو بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب / اشتہاری ہے۔ ملزمان سے مزید دریافت/تفتیش جاری ہے مزید برآمدگیاں و گرفتاریاں متوقع ہیں۔

سینئر سپر نٹنڈنٹ پولیس ضلع میرپور نےسٹریٹ کرائم/چوری کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صاحبان تھانہ جات کو بھرپور ایکشن کی ہدایت کی کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد/گرو کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ جس پر تھانہ پولیس سٹی میرپور نے ٹرانسفارمر /کوائلز چوری کرنے والا گروہ بھی ٹریس کیا ہے جو بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہوگا۔اس کے علاوہ تھانہ پولیس تھوتھال نے پرس Snatching میں ملوث گروہ کے ایک ساتھی کو گرفتار کر کے بند حوالات کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ بہت جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرتے ہوئے قرار واقعہ سزا دلوائی جائے گی۔ میرپور پولیس نے جرائم پیشہ افراد کےخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور انہیں پابند سلاسل کئے جانے کا عزم کر رکھا ہے۔