افغانستان میں زلزلے سے 256 سے زائد اموات

کابل (نیل فیری رپورٹ ) گزشتہ شب پاکستان اور افغانستان کے متعدد علاقے زور دار زلزلے سے لرز اٹھے جس کے باعث ہمسائے ملک میں اموات کی تعداد256ہو گئی ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیشلز کا کہناہے کہ زیادہ تر اموات افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں رپورٹ ہوئی ہیں جہاں تعداد 256 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ اڑھائی سو سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کیلئے امداد عملہ مصروف عمل ہے ۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی سی) کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کی شدت 6.1 تھی اوراس کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب واقعہ افغان صوبہ خوست سے 44 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا، جب کہ زلزلے کی گہرائی 54 کلومیٹر تھی۔ مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کی گئی۔

پاکستان میں بھی زلزلے کے شدید ترین جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہواہے ، وفاقی دارالحکومت ا سلام آبادمیں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،پنجاب میں ملتان، بھکر، پھالیہ، کمالیہ، خیبر پختونخوا میں کوہاٹ، شبقدر، مہمند، مالاکنڈ، سوات، بونیر میں بھی رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ میانوالی ، پاکپتن ، بھیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔