ڈوگرہ دور سے قائم گورنمنٹ مڈل سکول تھلہ بنگوئیں کو ہائی کا درجہ دیا جائے. اہل علاقہ

ٹائیں (نامہ نگار) ضلع پونچھ تحصیل راولاکوٹ کی دو بڑی یونین کونسلز بنگوئیں اور ٹائیں کے متعدد موضع جات کی عوام نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈوگرہ دور سے قائم گورنمنٹ مڈل سکول تھلہ کو ہائی کا درجہ دیا جائے تاکہ پسماندہ علا قہ کے طلبا کو تعلیم جاری رکھنے میں مدد مل سکے

۔ سکول کا درجہ بڑھا ئے جانے سے پسماندہ علا قوں کے طلبا کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا ۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان اہلیان علاقہ کے ساتھ کئی عشروں سے جاری حق تلفی کا ازالہ کریں. گورنمنٹ مڈل سکول تھلہ بنگوئیں ایسی جگہ پر واقع ہے جہاں پر اسکے اردگرد کئی مڈل اسکول پرائمری سکول کام کر رہے ہیں تاہم ہزاروں کی آبادی والے علاقہ میں کوئی بھی ہائی یا ہائر سکینڈری سکول نہ ہو نے کی وجہ سے کئی طلبا اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے

۔تھلہ ، مورین ، تمروٹہ ،کالاکھتیر ،سائی نی ہلاں ، پٹولہ خورد ، چورہ ، بریان ،منگ ،ہریالیاں ہلاں ،طلبا آٹھویں جماعت کے بعد کئی کلو میٹر پیدل سفر کر کے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول ٹائیں ، پٹولہ ، جنڈالہ میں جا کر مزید تعلیم جاری رکھنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔

اہل علاقہ کے لوگوں نے حکومت آزاد کشمیر کے نمائندوں، محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کو گذشتہ75سالوں سے متعدد بار اس مسئلہ کی جانب توجہ مبذول کروائے جانے کے باوجود مڈل سکول ہائی سکول کا کا درجہ نہیں دیا گیا جوکہ ایک بڑی آبادی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بچوں کے ساتھ نا انصافی ہے ۔ جس کی وجہ سے دور دراز اور پسماندہ علاقہ کے طلبا کو سڑکوں و دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث چل کر کئی کلو میٹر پیدل سفر کر کے تعلیم جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے ۔

اہل علاقہ تھلہ بنگوئیں کی صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان ،ممبر قانون ساز اسمبلی بیگم شاہدہ صغیر، ممبر کشمیر کونسل سردار سیاب خالد سے اپیل ہے کہ مذکورہ علا قہ میں ایک ٹیم روانہ کی جائے جوکہ حالات کا جائزہ لیکر گورنمنٹ مڈل سکول تھلہ بنگوئیں کوہائی سکول کا درجہ بڑھانے کا فیصلہ کرے ۔