دھیرکوٹ سنکھڑ کی کوسٹر کوہالہ میں حادثہ کا شکار

کوہالہ (نیل فیری رپورٹ) کوہالہ سے تھوڑا آگے مری روڈ باسیاں کے مقام پر کوسٹر اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم، کوسٹر کئی سو فٹ کھائی میں جاگری،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعات کے مطابق جمعہ کے روز دہیرکوٹ سنگھر سے راولپنڈی جانے والی کو سٹر کو حادثہ کو سٹر نمبر 1617 موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ کر کئی سو فٹ گہرائی میں جا گری حادثہ میں کوسٹر بری طرح تباہ ہو گئی تاہم کوئی جانی نقصان کو ئی نہیں ھوا

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کوسٹر میں سوار مسافر شدید زخمی ہیں
اور انھیں ابتدائی ٹریٹ منٹ کے لیے مری کے نزدیک ترین ہسپتال پہنچایا جا رہا ہے کوسٹر بس کو یہ حادثہ موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے پیش آیا