اسلام آباد کے سینٹورس مال میں خوفناک آتشزدگی

اسلام آباد( نیل فیری نیوز)
اسلام آباد کے سینٹورس مال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، امدادی ٹیموں کی آمد میں تاخیر کے باعث آگ کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع مشہور سینٹورس مال کے تیسری منزل پر اچانک خوفناک آگ بھڑی اٹھی ہے، تاحال آگ کی لپیٹ میں آکر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں تاہم امدادی ٹیموں کے آنے میں تاخیر کے باعث آگ کی شدت میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

نیل فیری کو موصول ہونے والی ویڈیو میں آگ لگنے کے بعد سینٹورس مال کی تیسری منزل سے دھواں بلند ہونے نظر آرہا ہے۔جہاں فوڈ کورٹ اور سنیما ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ سینٹورس مال کی تیسری منزل پر واقع مونال ریسٹورنٹ میں لگی تاحال آتشزدگی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
ڈی سی اسلام آباد کے مطابق آگ لگنے کے باعث سینٹورس مال کے چھ فلورشدید متاثر ہوئے ہیں، امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے مال کو مکمل طور پر خالی کرالیا گیا ہے اور آگ بجھانے کے لئے پاک بحریہ کی مدد طلب کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کا مشہور لگژری شاپنگ سنٹر سینٹورس مال وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ملکیت ہے. اطلاعات کے مطابق امدادی ٹٰٰیموں نے کافی حد تک آگ پر کنٹرول کر لیا ہے.
ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل ہونے پر شاپنگ مال کی عمارت کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم سے سیل کر دیا جائے گا۔

آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی۔

کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔