مقررین نے شہداءکی لازوال قربانیوں کو بھر پور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا
<>
برسلز ( پ ر ) مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کے یومِ شہادت کے موقع پر بلجئیم کے شہر برسلز میں شہداء کو بھر پور انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اس موقع پر جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی بلجئیم برانچ کے صدر امجد خان، سیکرٹری جنرل ضرار عزیز، شہزاد مغل، عبدل شاہد مشاورتی کونسل کے سنیر رہنما ماموں خالق ،ملک صابر حسین سابق صدر بلجئیم برانچ این ایس ایف کے سابق رہنما طارق سعید، نزاکت رزاق ، شمیم اسحاق سابق امیدوار اسمبلی سردار محمود اقبال ،جے کے ایل ایف کے سنیر رہنما صابر گل اور کشمیر کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کی عظیم جدوجہد اور لازوال قربانیوں کو بھرپور طریقے سے خراجِ عقیدت پیش کیا