سردار فہیم عباسی کے اعزاز میں سردار ساجد اقبال کی طرف سے استقبالیہ تقریب

کشمیری کمیونٹی کی چید ہ چید ہ شخصیات نے فہیم عباسی کوچیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن تعیناتی پر مبارکباد پیش کی
فہیم عباسی نئی ذمہ داریوں کے ساتھ اپنی صلاحیتیں بروئے کار لا کر ریاستی نظام کی بہتری لائیں گے، ساجد اقبال اور دیگر کا خطاب
دبئ( رپورٹ :راجہ آصف عزیز)متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میںقائد غربی باغ، عوامی ایم ایل اے حلقہ غربی باغ سردار ساجد اقبال کی طرف سے چیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن سابق ایڈیشنل آئی جی آزاد کشمیر پولیس سردار فہیم عباسی کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا
۔استقبالیہ تقریب سے قائد غربی باغ سردار ساجد اقبال صاحب ، نو منتخب چیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن فہیم عباسی، پیر سید عبدالجبار شاہ ، معروف کاروباری شخصیت راجہ عاشق ۔ صدر چنار ونگ راجہ امجد کبیر ،سردار آصف سدوز ئی سمیت دیگر سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے خطاب کیا

۔۔مقررین نے قائد محترم سردار ساجد اقبال کی ریاست جموں و کشمیر بالخصوص حلقہ غربی باغ کے لئیے عوامی سماجی فلاحی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کیا جنہوں نے پر رونق تقریب کا اہتمام کر کہ کشمیری کمیونٹی کو مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا ۔۔قائد غربی باغ سردار ساجد اقبال نے فہیم عباسی کو چیئرمین معائنہ و عملدرآمد کمیشن تعینات ہونے پہ مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔۔

قائد غربی باغ سردار ساجد اقبال کا کہنا تھا کہ فہیم عباسی کی محکمہ پولیس آزاد کشمیر کے لئیے گراں قدر خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا اور اب آزاد حکومت میں نئی ذمہ داریاں ملنے پہ ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتیں ریاستی نظام کی بہتری کے لئیے بروئے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔۔ تقریب میں کشمیری کمیونٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت ۔۔۔تقریب کے اختتام پر فہیم عباسی کے والد مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی