ایڈہاک ایکٹ واپس،پی ایس سی کو فعال کیا جائے: اینٹی ایڈ ہاک موومنٹ

تمام سرکاری نوکریوں پر جن کو بھی لگایا جائے انہیں ان کی قابلیت پر تعینات کیا جائے جیسا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں کیا جاتا ہے
اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفی کر کےسیاسی خاندانوں کو ایڈہاک ایکٹ کے تحت اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے، پریس کانفرنس
اسلام آباد ( نیل فیری نیوز) اینٹی ایڈ ہاک موومنٹ کے راہنماؤں نے کہا ہے کہ میرٹ کی پامالی کسی صورت قبول نہیں ہے، ایڈہاک ایکٹ کو واپس لیا جائے پی ایس سی کو فعال کیا جائے اور تمام سرکاری نوکریوں پر جن کو بھی لگایا جائے انہیں ان کی قابلیت پر تعینات کیا جائے جیسا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں کیا جاتا ہے۔ایک ریاست میں دو قوانین نہیں چل سکتے،

اینٹی ایڈ ہاک موومنٹ کے راہنماؤں واجد رضا چوہدری، رفاقت بشیر چوہان، اظہر افضل میر،سردار تنویرقیوم، عاصم لطیف، محمد لقمان چوہان اور راجہ عاصم بن سلیم نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایڈہاک ایکٹ کے تحت اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالتےہوئے وزیروں، مشیروں، ایم ایل ایز کے نااہل رشتہ داروں اور منظور نظر سیاسی لوگوں کو بغیر پبلک سروس کمیشن اور بغیر کسی میرٹ کے کے تحت ایڈہاک لگایا جاتا ہے ۔ یہ تمام لوگ پی ایس سی اور این ٹی ایس فیل ہیں۔ تمام اداروں میں اعلیٰ عہدوں پہ تعیناتی کے ساتھ ساتھ ان کو تعلیم اداروں میں بھی تعینات کیا جاتا ہے جو کہ آنے والی نسلوں کا مستقبل تباہ کرنے کہ مترادف ہے۔ان کو پھر ہر چھ مہینے کے بعد توسیع دی جاتی ہے اور پھر آزاد کشمیر اسمبلی سے بل پاس کیا جاتا ہے اور انہیں مستقل کر دیا جاتا ہےاور اس کو انسانی ہمدردی کا نام دیا جاتا ہے ۔ یہ انسانی ہمدردی نہیں بلکہ انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے جو کہ ایک ریاست عوام کو مساوی حقوق فراہم کرتی ہے۔ یہ ایک روایت چلی آ رہی ہے ۔

سیاسی خاندانوں کو ایڈہاک ایکٹ کے تحت اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے اور جو کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی حق تلفی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پریس کانفرنس اس نظام کے خلاف جو دہائیوں سےچلا آ رہا ہے اور میرٹ کی بحالی و بالادستی کے لیے ہے۔ اس پریس کانفرنس میں ہمارے مطالبات یہ ہیں کہ ایڈہاک ایکٹ کو واپس لیا جائے پی ایس سی کو فعال کیا جائے اور تمام سرکاری نوکریوں پر جن کو بھی لگایا جائے انہیں ان کی قابلیت پر تعینات کیا جائے جیسا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں کیا جاتا ہے۔