قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈرحماد اعظم کی کھائی گلہ راولاکوٹ کی لڑکی سے شادی طے

اسلام آباد( نیل فیری نیوز) قومی کرکٹر ٹیم کے آل رائونڈر حماد اعظم کی کھائی گلہ راولاکوٹ آزادکشمیر کی لڑکی سے شادی طے ہو گئی ہے ۔شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑے کے ولیمے کی تقریب اتوار کو اسلام آبادمیں ہو گی، تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر حماد اعظم اتوار 23 دسمبرکو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔ جس میں کئی قومی کرکٹرز اور سیاسی قائدین کی شرکت کا امکان ہے۔ حماد اعظم کی شادی پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر گلف کے رہنما سردار الطاف خان کی بیٹی سے ہو رہی ہے ، ولیمہ کے دعوت نامہ جاری کر دئیے گئے ہیں۔ حماد اعظم کی شادی کی خبر آتے ہی مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں خوشگوار ازدواجی زندگی کی مبارکباد دی ہے۔