کرکٹر حماد اعظم کشمیری دلہنیا لے گئے ، رخصتی میں آزادکشمیر کی سیاسی قیادت کی شرکت

اسلام آباد( نیل فیری نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر حماد اعظم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے.حماد اعظم کی اہلیہ انعم الطاف کا تعلق ضلع پونچھ آزادکشمیر کے علاقہ کھائی گلہ ریڑبن سے ہے ،وہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر گلف زون کے صدر سردار الطاف کی صاحبزادی اور سابق امیدوار اسمبلی حلقہ 3پونچھ سردار آفتاب کی بھتیجی .اور ن لیگ آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سردار نوید صادق کی کزن ہیں .قومی کرکڑ سٹار حماد اعظم جو کہ بینڈ باجا بارات لیے اپنی دلہنیا کولینے پہچنے انہوں نے سفید شیروانی اور میرون کلہ زیب تن کی ہوئی تھی۔ باراتیوں کے ہمراہ حماد اعظم اسلام آباد کے لال قلعہ میرج ہال پہنچے تو سفید رنگ کا جوڑا پہنے حماد اعظم کی دلہنیا بھی برائیڈل روم میں اپنے عمر بھر کے ساتھی کا انتظار کر رہیں تھیں۔ بارات جیسے ہی میرج ہال پہنچی تو باراتیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سسرالیوں اور دوست احباب کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ بارات کے ساتھ آئے باراتی خوشی سے نہال تھے جنہوں نے ڈھول کی تھاپ پررقص کیا اور حماد اعظم کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ شادی کی اس تقریب میں وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ، سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر ،سابق صدر آزادکشمیر سردار محمد یعقوب خان ، وزیر اطلاعات آزادکشمیر راجہ مشتاق منہاس ، وزیر صحت آزادکشمیر سردار نجیب نقی مئیر راولپنڈی سردار نسیم خان آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر عامر محبوب ، چیف ایڈٰیٹر کشمیر ایکسپریس زایدتبسم ، صدر کشمیر جرنلسٹس فورم سردار عابد خورشید، ایڈیٹر روزنامہ نیل فیری نثار احمد کیانی ، ایگزیکٹیو ایڈیٹر سردار نعیم حیات خان ،کے جے ایف کے عہدیداران سردار عقیل انجم ،محمد اقبال اعوان ،لیگی رہنما سردار حاجی محمد رشید خان ، سردار تنویر صدیقی ،ملک یوسف ، پی ٹی آئی رہنما ارشد نیازی لبریشن فرنٹ کے رہنما سردار انور خان ،راشد ستی،سردار محمد صدیق خان سمیت اہلخانہ اور دوست احباب سمیت نامور شخصیات کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔یاد رہے کہ حماد اعظم اور انعم الطاف کی نکاح اور رسم مہندی کی تقریب بخیر و خوبی سے انجام پا گئی تھی .قبل ازیں ان کی رسم نکاح فیصل مسجد اسلام آباد میں ہوئی تھی آج اتوار کو ان کی دعوت ولیمہ ہوگی     .

اپنا تبصرہ بھیجیں