آزادکشمیر کےقابل ترین وزیر کےخلاف مہم جوئی جھوٹ ثابت ، نیل فیری رپورٹ

اسلام آباد( نیل فیری خصوصی رپورٹ) محکمہ تعلیم میں میرٹ پر تقرریوں سے ریاست میں میعاری تعلیم کی فراہمی کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کے دعوے کے ساتھ انقلابی اصلاحات کرنے والےآزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر وائرل کی جانے والی تصویر میں آزادکشمیر کے انتہائی قابل وزیر سید افتخار گیلانی کی اہلیہ محترمہ مسز المہ سید گیلانی ہیں جو روٹس انٹرنیشنل سکول کی ریجنل ڈائریکٹرہیں ۔ افتخارگیلانی وزیراعظم کی کابینہ کے اہم رکن اور ان کا شمار لائق ترین وزرا میں ہوتا ہے جب مخالفین کو محکمانہ طور پر ان کے خلاف کچھ نہ ملا تو ڈیڑھ سال سے چھپا تعلیم مافیا بھی میدان میں آگیامحکمہ کے اندر تاریخ ساز اصلاحات لانے والے نوجوان وزیر تعلیم افتخار گیلانی کوسوشل میڈیا پر بدنام کرنے کی کوشش شروع کر دی ۔ سوشل میڈیا پر موجود تمام تصاویر جن میں وزیر حکومت کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے ، قابل مذمت ہے ۔ سیاسی مخالفت میں اس طرح کا زہریلا پروپیگنڈہ کرنے والوں کو مندرجہ ذیل تصاویر دیکھ کر وزیر حکومت سے معافی مانگنی چاہیے اور آئندہ اس بات کاعہد کرنا چاہیے کہ وہ بغیر کسی تصدیق کے اس طرح کی تصاویر کبھی وائرل نہیں کرینگے ۔روزنامہ نیل فیری آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز و کالجز اور ایم سی ڈی پی بیرسٹر افتخار علی گیلانی کے ساتھ مکمل یکجہتی ا اظہار کرتے ہوے ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے پست ذہنیت شخص کی ناکام کوشش کی سخت مذمت بھی کرتا ہے