آزاد کشمیر ضلع حویلی کی بیٹی نے گولڈ میڈل حاصل کر لیا

اسلام آباد (نیل فیری نیوز ) ضلع حویلی کی ہونہار بیٹی نے نیشنل وومن والی بال چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزشہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں نیشنل وومن والی بال چیمپئن شپ 2019 کا فائنل میچ  پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم  نے جیت لیا.آزاد کشمیر ضلع حویلی کہوٹہ سے تعلق رکهنے والی رافعہ شعیب راٹهور پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم کی بہترین کھلاڑی قرار پائی. رافعہ نے آخری روز شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کیا.رافعہ شعیب راٹهور آزاد کشمیر کی پہلی خاتون ہیں.جو ملکی سطح پر پنجاب وومین والی بال ٹیم میں بطور کهلاڑی پرفارم کر رہی ہیں. رافعہ کے والد شعیب راٹهور کا کہنا تھا کہ”یہ خوشی کی بات ہے کہ رافعہ کے حصے میں یہ ایوارڈ آیا ہے. آزاد کشمیر کے پسماندہ ضلع حویلی کی بیٹی نے قومی سطح پر گولڈ میڈل حاصل کیا ۔اس سے بڑی خوشی اور کیا ہو سکتی ہے کہ ایک بیٹی اپنے باپ کا سر فخر سے اونچا کر دے اور اپنی ریاست کے لیے نام کمائے اپنے ملک کی عزت کے لیے کام کرے۔”
رافعہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ نہ صرف ان کے خاندان بلکہ آزاد کشمیر بھر کے لیے بھی خوشی کی بات ہے۔پاکستان میں خواتین ہر میدان میں مرد کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔اور مخلتف شعبوں میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہی ہیں۔ خواتین کسی بھی تنظیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ پاکستان میں خواتین کسی سے کم نہیں۔میں جس علاقے سے ہوں وہاں کی خواتین میں بہت ٹیلنٹ ہے. بس معاشرتی اقدار اور سہولیات نا ہونے کی وجہ سے آگے نہیں آ رہی. اگر حکومت سرپرستی کرے تو آزادکشمیر اور پاکستان کا نام ساری دنیا میں روشن کرنے کی صلاحیت موجود ہے.میرے والدین نے میری ہر طرح سے سپورٹ کی ہے. میں اللہ تعالیٰ کے بعد اپنے والدین کی شکر گزار ہوں. رافعہ راٹهور خاندانوں کی پہلی لڑکی ہے جو نیشنل لیول پر سلیکشن کے لئے جائیگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں