پاکستان کے کواٹر فائنل کےلئےانگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا

ورلڈ کپ کے 41ویں میچ میں آج میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ریور سائیڈ، درہم کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔
ورلڈ کپ کا یہ میچ نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے، دونوں ٹیموں میں سے جو بھی جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا جبکہ انگلینڈ کی ہار کی صورت میں میزبان ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گی۔
پاکستانی شائقین آج کے میچ میں کیویز ٹیم کو سپورٹ کریں گے کیونکہ انگلینڈ کے ہارنے کی صورت میں پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کا امکان بڑھ جائے گا اور پاکستان اپنے آخری میچ میں بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا سکتا ہے۔

ٹیم انگلینڈ کی جیت کی صورت میں پاکستان اگر بنگلہ دیش کو ہرا بھی دیتا ہے تو نیوزی لینڈ اور پاکستان کا سیمی فائنل کھیلنے کا فیصلہ رن ریٹ پر ہو گا کیونکہ دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر 11 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہو جائیں گی۔ اس وقت نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پاکستان سے بہتر ہے۔
اس ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے اب تک آٹھ میچز کھیل کر 10 پوائنٹس حاصل کر رکھا ہے جبکہ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے آٹھ میچزمیں 11 پوئنٹس ہیں۔
پانچ مرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا اب تک 14 پوائنٹس حاصل کر کے سیمی فائنل میں باآسانی پہنچ چکی ہے۔ انڈیا بھی بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ افغانستان، جنوبی افریقہ،ویسٹ انڈیز،سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ورلڈ کپ 1992 کی طرح راؤنڈ رابن فارمیٹ پر کھیلا جا رہا ہے جس میں 10 میں سے ٹاپ کی چار ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں