راولاکوٹ (KIIR)کے زیراہتمام دوروزہ میڈیاورکشاپ کاانعقاد

راولاکوٹ(نیل فیری نیوز) کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز(KIIR)کے زیراہتمام دوروزہ ورکشاپ کاانعقادبمقام راولاکوٹ کیا گیاجس میں راولاکوٹ ۔عباسپور۔کھائیگلہ۔باغ ۔حویلی کہوٹہ ۔پانیولہ اوراسلام آباد کے صحافیوں نے شرکت کی۔اسکے علاوہ مقامی اخبارات۔ریڈیو ۔ٹی وی کے علاوہ نیوز ویب سائیٹس کے ایڈیٹر ز ۔سنیئر رپورٹر ز۔کالم نگار۔اداریہ نویس بھی شامل تھے۔ڈائریکٹر پاکستان سینٹر فارڈویلپمنٹ کمیونیکیشن کے فرائض آفتاب اقبال نے سرانجام دیئے جبکہ KIIRڈائریکٹر فنانس ولید خان پروگرام منیجر رضوان اعظم نے ورکشاپ کے لئے اپنا بھرپورکرداراداکیا۔ورکشاپ کامقصدصحافیوں کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں میں دورحاضر کے صحافتی چیلنجزوں کے سامنے باہمی روابط کےعلاوہ مثبت رپورٹنگ کا فروغ دینا شامل تھا ورکشاپ کے دوران آزاد کشمیر کے صحافیوں نے اپنے تجربات بیان کئے ان تجربات کی روشنی میں جہاں مسائل کا ادراک ہوا وہیں اس بات پر خوشی ہوئی کہ صحافی حقائق سامنے لانے پر اپنا صحافتی کردار بخوبی سرانجام دے رہے ہیں جہاں صحافیوں کو مشکلات کاسامنا ہے وہیں اس شعبے میں قدم رکھنے والے لوگ ذاتی تعلقات اور مفادات سے بڑھ کر اپنے فرائض کو ترجیح بھی دے رہیں ہیں اسکے علاوہ مقامی ادارے بننے کی بدولت جہاں بیگار میں کمی آرہی ہے وہیں سیکھنے کے زیادہ مواقع بھی میسرآرہے ہیں اس دورجدیدمیں ایک جرنلسٹ کس طرح اپنی انفرادیت کو برقرار رکھ سکے گا اوراس کیلئے بڑے چیلنجز کیا ہونگے اور انکا کس طرح سامنا کیا جائے ۔ ان تمام معاملات سے ٹرینر زجناب آفتاب اقبال نے بخوبی آگاہ کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں