لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی فائرنگ سے مکان تباہ

حویلی (نمائندہ خصوصی) نیزہ پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے حویلی کہوٹہ کے گاؤں مندھار کے رہائشی کا مکان تباہ ہو گیا. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیزہ پیر سیکٹر میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ کی جس کی وجہ سے تین افراد شہید ہوئے اور بے شمار مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے. وہیں ایک رہائشی خورشید خان راٹھور ولد فضل خان راٹھور کے گھر پر بھارتی فوج کا گولہ لگنے سے انکا مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے. خوش قسمتی سے مکان کے اندر کوئی فرد نا ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نا ہوا. مالک مکان کا کہنا ہے کہ ہم لوگ بہت مشکل سے گھر بناتے ہیں. اور بھارتی فوج کی جانب سے آئے روز ہونے والی فائرنگ سے ہمارا نقصان ہوتا رہتا ہے اج میری زندگی کی جمع پونچی ختم ہو گئی ہے. دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے کوئی حکومتی نمائندہ اس علاقے کا رخ نہیں کرتا امداد تو دور کی بات ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں