پیپلزپارٹی یواے ای کا مادر جمہوریت نصرت بھٹو کو خراج عقیدت

دبئی یو اے ای( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام مادر جمہوریت پیکرِ عزمِ و استقلال بیگم نصرت بھٹوکی 8 ویں برسی دبئی میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی. دعائیہ تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای سے سردار جاوید یعقوب صدر، ملک خادم شاہین جنرل سیکرٹری عرفان قمر گوندل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ناصر رشید بڑالوی انفارمیشن سیکرٹری، محمد اسلم خاصخیلی سینیئر نائب صدر شارجہ، پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ سے میاں منیر ہانس صدر، ملک اسلم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، ذوالفقار علی مغل انفارمیشن سیکرٹری،فرحان نقشبندی صدر علماء مشائخ، پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای لیڈیز ونگ سے شیریں درانی صدر، زاہدہ ملک اعوان جنرل سیکرٹری، فرزانہ اعوان ڈپٹی جنرل سیکرٹری، عزت اسلم نائب صدر، نجمہ احسان انفارمیشن سیکرٹری، نجمہ جیلانی اور مہوش شیخ نے شرکت کی. مادرِ جمہوریت پیکرِ عزمِ و استقلال بیگم نصرت بھٹو کی جرات و عظمت کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت اور سلام پیش کیا گیا. بیگم نصرت بھٹو کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، بیگم نصرت بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ شہید بے نظیر بھٹو،میر شاہنواز بھٹو، میر مرتضیٰ بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام شہداء کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی. اس کے علاوہ یو اے ای اور اس کے شیوخ کےلیے اور پاکستان کی سالمیت و بقا کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں. اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ سب پاکستان پیپلز پارٹی کے وژن اور مشن کے تحت پاکستان کو ایک فلاحی اور مضبوط ریاست بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے اور انشاءاللہ بھٹو ازم کے علم کو ہمیشہ سر بلند رکھیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں