پیپلز پارٹی علماء مشائع ونگ یو اے ای کے تحت میلاد النبی کی تقریب

دبئی (رپورٹ فرزانہ اعوان) پاکستان پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ، علماء مشائخ ونگ کے صدر صوفی فرحان نقشبندی کی جانب سے بارہ ربیع الاول یوم ولادت امام الانبیاء، خاتم النبیین، حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے میلاد کا اہتمام کیا گیا. جس میں میاں منیر ہانس ، ذوالفقار علی مغل ، نثار محمود خٹک ، چوہدری شہزاد احمد ، محمد شفیق صدیقی، خرم شہزاد اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی. درود و سلام اور نعتیں پڑھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا گیا اور دعا مانگی گئی . پروگرام کے اختتام پر کیک کاٹا گیا اور لنگر تقسیم کیا گیا اور نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا بھرپور اظہار کیا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں