پاکستان پیپلز پارٹی کا 52 واں یوم تاسیس اور یو اے ای میں کارکنان کا جوش و خروش

شارجہ (رپورٹ فرزانہ اعوان) متحدہ عرب امارات میں دنیا بھر کی طرح جیالوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کا 52 واں یوم تاسیس بڑی شان و شوکت اور والہانہ عقیدت و احترام سے کراچی دربار ریسٹورنٹ شارجہ میں منایا. پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات میں کامیابی سے بھٹو ازم کا علم تھامے بڑی شان و شوکت سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے. پاکستان پیپلزپارٹی یو اے ای کی تمام نادرن ایمریٹس،دبئی ،شارجہ ، عجمان ، ابوظہبی ،راس الخیمہ، فجیرہ، ام القوین، لیڈیز ونگ یو اے ای، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے تمام عہدیداران، جیالے اور جیالیاں جوق در جوق یوم تاسیس کے پروگرام میں شریک ہوئے. تمام ذیلی تنظیموں نے یوم تاسیس کے انفرادی کیک کاٹے اور بھٹو ازم کے ساتھ اپنی تجدید وفا کی. اس پر وقار تقریب میں سابق صدر پاکستان محترم جناب آصف علی زرداری کی صحت کے لیے خصوصی اور بلاول بھٹو زرداری کی کامیابی کے لیے مجموعی طور پر دعا کی گئی. جیالوں اور متوالوں نے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا ہر اول دستہ بننے کے عزم کا بھرپور اظہار کیا. پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کے قائدین نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد نظریاتی جماعت ہے جو کہ غریب عوام کی فلاح و بہبود کےلیے وجود میں آئی. آج بھی غریب، مزدور اور ہاری کا بھٹو زندہ ہے. جیت ہمیشہ جمہوریت کی ہوئی. پاکستان کا مستقبل بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت میں انشاءاللہ تابناک ہو گا وہ دن دور نہیں جب پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے درمیان عوام کا مسیحا بن کر سامنے آئے گی اور قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن اور مشن کو پورا کرے گی پاکستان کو اس سیلیکٹڈ حکومت سے نجات دلا کر پھر سے ترقی و کامرانی کے رستے پر گامزن کرے گی کشمیریوں کے حقوق پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا اور کشمیر کی آزادی تک اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی اور شہید بابا کے نظریہ کے مطابق اگر ہزار سال تک بھی کشمیر کی آزادی کے لیے جنگ لڑنا پڑی تو لڑے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں