چیف ایگزیکٹیو نیل فیری نعیم حیات سائبر حملے کا شکار

اسلام آباد( نیل فیری نیوز) روزنامہ نیل فیری کے چیف ایگزیکٹیو نعیم حیات سائبر حملے کا شکار ہو گئے، نعیم حیات خان کا فیس بک اکائونٹ ہیک کر لیا گیا۔نامعلوم ہیکر نعیم حیات خان کا نام استعمال کر کے رقم کا تقاضا کر رہا ہے ۔ نعیم حیات خان کا کہنا ہے کہ ہیکر نے فیس بک مسینجر پر لوگوں کو پیغامات بھیجتا ہے کہ میں نعیم حیات خان ہوں اور مجھے پیسوں کی اشد ضرورت ہے ۔اس ضمن میں وہ لوگوں کو بنک اکاوئٹ اور موبائل فون نمبر دیکر اس پر رقم بھیجنے کا مطالبہ کر رہا ہے ۔ نعیم حیات خان نے اس سلسلے میں ہیکر کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی ہے ۔نعیم حیات خان نے آئی ڈی پر موجود دوستوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس اکانٹ کو ان فالو کرنے کے ساتھ ساتھ اسے رپورٹ بھی کریں۔ نعیم حیات خان کی ہیک ہونے والی فیس بک آئی ڈیwww.facebook.com/naeemhayat.khan.98۔ یہ ہے جبکہ اسی نام سے دوسری آئی ان کے زیر استعمال ہے جو مندرجہ ذیل ہےwww.facebook.com/naeemhayat.khan.5، نعیم حیات خان نے کہا کہ ہیکر کے اس اقدام سے انہیں سخت شرمندگی کا سامنا ہے ،جبکہ اگر احباب کو اس قسم کا مسیج آئے تو وہ اس پر دھیان نہ دیں اور اس ضمن میں وہ ا نہیں ذاتی موبائل نمبر 03002674774آگاہ کریں تاکہ کسی بھی فراڈ سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں