ہمایوں سعید کا عمرہ کی سعادت حاصل کر کے نئے سال کا آغاز

اداکار نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ اداکیا،خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر شیئرکردی
اداکار ہمایوں سعید نے سال 2020 کا آغاز اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے کیا۔ ہمایوں سعید نے سوشل میڈیاپر خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی تصویر شیئرکرتے ہوئے اپنے فالوورز کو نئے سال کی مبارکبادبھی دی۔ہمایوں سعید نے کہا کہ ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ نئے سال کا آغاز دنیا کی سب سے مقدس جگہ سے کریں ۔ سال 2019 کو الوداع کہتے ہوئے 2020 کو خوش آمدید، آپ سب کیلئے اور پاکستان کیلئے دعائیں اور نیک خواہشات،ہمایوں سعیدنے امید ظاہر کی کہ نیا سال ہم میں سے ہرایک کیلئے بہترین ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں