چودھری عبدالمجید سے سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ایک بات سے مکمل اتفاق ہے۔ عظیم بخش چودھری

چک سواری(نمائندہ نیل فیری) مسلم لیگ (ن)آزاد کشمیر کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری ا طلاعات عظیم بخش چودھری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ 2 چک سواری میں پی ٹی آئی کی جعلسازیاں اور نوسربازیاں عروج پر ہیں جس پریہ بات کہنے پرمجبور ہوں کہ چودھری عبدالمجید سے سو سیاسی اختلافات لیکن ان کی ایک بات سے اتفاق ہے جو چالیس سال پہلے ان کے بارے میں جو ارشادات فرمائے تھے ان کو چک سواری اور میرپور کے لوگ بخوبی جانتے ہیں۔ درمیان کے عرصہ میں جن لوگوں کو غلط فہمیاں تھیں اب تک دور ہو جانی چاہیں۔ چار سال میں اِن کو حلقے کی یاد نہیں آئی۔ چک سواری کی یونین کونسلوں سے جو ووٹ لیے تھے اور جو ان کے قائد نے دلوائے تھے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اس کا نصف بھی اگلے الیکشن میں نہیں ہوں گے۔ وقت آنے پر پتہ چلے گا کہ کتنے بیس کا سو ہوتا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)میری سیاسی جماعت اوراس جماعت کاکارکن ہونے کے ناطے حلقہ 2 چک سواری اسلام گڑھ سے جماعتی ٹکٹ کا امیدوار ہوں اورآمدہ انتخابات میں ہر صورت الیکشن لڑوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں