جاپان میں مقیم کشمیری کمیونٹی کا عمران خان کے بیان کا خیرمقدم

ٹو کیو(عدنان لیاقت، نمائندہ خصوصی نیل فیری)جاپان میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مثبت اور منصفانہ بیان کا خیر مقدم کیا ہے. عمران خان نے ایک جرمن میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہم اپنے زیر انتظام کشمیر میں ریفرنڈم یا راے شماری کیلئے لئے تیار ہیں تا کہ کشمیری یہ فیصلہ کر سکیں کہ وہ پاکستان سے الحاق کرنا چاہتے ہیں یا کشمیر کو ایک آزاد ملک بنانا چاہتے ہیں. پاکستان اپنے زیر انتظام آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ریفرنڈم یا راے شماری کرانے کے لئے کھلے دل سے تیار ہے.
جاپان میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے سرکردہ عما ئدین سردار اعجاز خان, سردار امتیاز خان, ڈاکٹر اشتیاق, عدنان لیاقت, اخلاق حسین, محمّد خورشید, حبیب زاہد, طارق حسرت, امجد حسین, عاشق حسین, محمّد جاوید, کاشف بنارس و دیگر نے وزیر اعظم پاکستان کےبیان کا خیر مَقدُم کیا اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں کشمیر کے معاملے پر پاکستان اپنا یہی موقف اپنائے گا. انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان اس امر کی عکاس ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل میں انتہائی سنجیدہ ہے جبکہ بھارت کے جارحانہ اور منافقانہ رویہ مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں