اونچی دکان پھکا پکوان ،شازیہ کیانی

انسان کتنا وقت اور پیسہ لگا کر تعلیم حاصل کرتا ہے مگر اس تعلیم کا کیا فائدہ جو صرف آپکو ڈگری مہیا کرتی ہے تا کہ آپ کسی اچھے سرکاری یا غیر سرکاری دفتر میں کسی سیٹ پر نوکری حاصل کر سکیں میرے خیال میں اس تعلیم کا ،اس ڈگری کا کوئی فا ئدہ نہیں جو آپکی اندر کی سوچ کو نا بدل سکے ،آپکو دوسرے انسان کی عزت کرنا نا سکھائے،آپکے اندر دوسروں کا دکھ ،درد محسوس کرنے کی حس نا پیدا کر سکے ایسی تعلیم سے تو انسان ان پڑھ ہی اچھا ہے ایسی تعلیم ایسی ڈگری صرف اور صرف پیسہ کمانے کے لیے حاصل کی جاتی ہے خلق خدا کی خدمت تو دور کی بات ایسی تعلیم سے آپ خود کو ناخدا سمجھ بیٹھتے ہیں خدارا ایسی تعلیم سے بچیں اور اپنے اندر احساس کی حس پیدا کریں جس آپ دوسروں کی تکلیف کو محدوس کر سکیں کیا کر لیں گے آپ اس ڈگری کے عوض جو عہدہ لیا ہے آپنے،جب تک آپ اپنے سے کم حیثت کی عزت کرنا نہیں سیکھتے میرے خیال میں آپنے صرف اپنا وقت اور پیسہ ضائع کیا ہے کیو نکہ جب تک اس تعلیم سے آپکے اندر کو ئی تبدیلی نہیں آئے گی آپنے صرف اور صرف اپنا وقت ضائع کیا ہےکہا جاتا ہے کہ انسان تبھی کسی کا درد محسوس کر سکتا ہے جب وہ خود اس درد سے گزرا ہو تو جی جناب یہی بات ہے کہ آجکل لوگ کسی کا درد تو محسوس نہیں کرتے البتہ کسی کی خوشی ان سے ہضم نہیں ہوتی کیا کہا جائے ایسے لوگوں کو اللہ کے سپرد کر کے چھوڑ دینا چائیے اور مکافات عمل کا انتظار کرنا چائیےکیونکہ اللہ کی ہاں دیرہے اندھیر نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں