5فروری کوآزادکشمیربھرمیں یوم لبیک بیت المقدس ویکجہتی کشمیرریلیوں کاانعقادکیاجائے گا،عبدالغفورتابانی امیرتحریک لبیک آزادکشمیر

چک سواری(اپنے نمائندے سے)امیر تحریک لبیک آزادکشمیر علامہ عبدالغفورتابانی نے کہا ہے کہ بھارت کا غرور خاک میں ملائیں گے۔ تحریک لبیک 5فروری کویوم لبیک بیت المقدس ویکجہتی کشمیر ریلیوں کا انعقاد کرے گی۔دنیا بھارت کے خلاف کوئی قدم اٹھانے پر آمادہ نہیں۔قبلہ امیرالمجاہدین علامہ خادم حسین رضوی صاحب کی کال پر کشمیر کے تمام اضلاع میں یکجہتی کشمیر ریلیاں نکالی جائیں گی۔کشمیر کے سوداگروں کوشہدائے کشمیر کاخون معاف نہیں کرے گا۔حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر دلیرانہ قدم اٹھائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے آزادپریس کلب چک سواری کے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔، امیر تحریک لبیک آزادکشمیرعلامہ عبدالغفور تابانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا گیاہے۔ مودی کا انجام دنیا دیکھے گی۔کشمیر کامسئلہ صرف جہاد سے حل ہوگا۔حکومت کنٹرول کے متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔مسئلہ کشمیرکے پیچھے قادیانی سازش موجود ہے آزاد کشمیر میں قادیانیوں کو لگام دی جائے تحریک لبیک کا ہر کارکن ختم نبوت اور ناموس رسالت کے لیے کٹ مرنے کوتیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں