چھ فروری کووزیراعظم پاکستان کے دورہ میرپورکے حوالہ سے حلقہ2چک سواری کے سیاسی راہ نماؤں سائیں ذوالفقارعلی،عبدالرحمن ایڈووکیٹ،عظیم بخش چودھری ودیگرکااہم بیان سامنے آگیا۔

چک سواری (اپنے نمائندے سے) آزادکشمیرکے حلقہ 2 چک سواری کے سیاسی راہ نماؤں سابق اُمیدواران اسمبلی سائیں ذوالفقارعلی چودھری، چودھری عبدالرحمن ایڈووکیٹ، اُمیدواراسمبلی ومرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن) آزادکشمیرعظیم بخش چودھری، چودھری صحبت علی سرفرازایڈووکیٹ، جاوید فضل (میراہ کاندی)، ماسٹرمحمدیونس (اسلام گڑھ) ودیگرکی اہم بیٹھک بدھ کے روزچک سواری کے مقامی ہوٹل پرہوئی جس میں 6فروری کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کی میرپورآمدپرردعمل کے حوالہ سے مشاورت کی گئی۔اپنے مشترکہ بیان میں سیاسی راہ نماؤں نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان کشمیریوں سے یک جہتی کاڈھونگ رچانابندکریں۔اگروہ کشمیریوں کے حقیقی ہمدردہیں تومسئلہ کشمیر پرواضح اوردوٹوک موقف اختیارکرنے سمیت اسلام گڑھ تامیرپورچک ہریام پُل کی جلدازجلدتکمیل کویقینی بناتے ہوئے تمام ضروری اقدامات بروئے کارلائیں۔قبل ازیں وزیراُمورکشمیرچک ہریام پُل کے حوالہ سے مضحکہ خیزدعوے اورہوائی اعلانات کرچکے ہیں۔اب اگروزیراعظم پاکستان عمران خان نے چک ہریام پُل کے حوالہ سے واضح اعلان نہ کیااوراس میگاپراجیکٹ کی جلدازجلدتکمیل کی یقین دہانی نہ کرائی تووزیراعظم کے میرپورمیں جلسہ کے بعدتمام سیاسی راہ نمابھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے اورحکومت پاکستان کی کشمیرکے حوالہ سے معذرت خواہانہ پالیسی اورآزادکشمیرکے ترقیاتی منصوبہ جات کی راہ میں حائل کی گئیں رکاوٹوں کوبے نقاب کریں گے۔حلقہ2چک سواری آزادکشمیر کے سیاسی راہ نماؤں نے جملہ عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہدکے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہاکہ میرپورمیں ماضی قریب کے زلزلہ نے خوف ناک تباہی مچائی اورمتاثرین زلزلہ تاحال بے یارومددگارکھلے آسمان تلے کسمپرشی کی زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔ وزیراعظم پاکستان میرپوریوں کی پاکستان کی خاطردی گئیں عظیم قربانیوں اورپاکستان کے معاشی استحکام میں میرپوریوں کے کردارکے اعتراف میں ضلع میرپورکے جملہ مسائل کے حل اور جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کویقینی بنائیں۔#

اپنا تبصرہ بھیجیں