پی ٹی آئی پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی باڈی تشکیل، کشمیر ی خواتین خولہ خان ،عنبرین ترک کو اہم ذمہ داریاں مل گئیں

اسلام آباد( نیل فیری نیوز)پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی مرکزی خواتین عہدیداران نے ذمہ داریوں کا حلف اٹھا لیا۔ تقریب حلف برداری پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی اور چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے شعبہ خواتین کی مرکزی ذمہ داران سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں صدر پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ڈاکٹر نوشین حامد، سئنیر نائب صدر سعدیہ آغا، خیبرپختونخوا سے نائب صدر نیلم طورو، پنجاب سے نائب صدر نسرین طارق، بلوچستان سے نائب فہمیدہ کوثر جمالی، جنرل سیکرٹری سیمی ایزدھی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آسیہ صالح خٹک، گلگت بلتستان سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلطانہ اقبال، آزاد جموں کشمیر سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری خولہ خان، اسلام آباد سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری فوزیہ ارشد، خیبرپختونخوا سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حمیدہ شاہد، پنجاب سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نگہت محمود، بلوچستان سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عارفہ کاکڑ، سندھ سے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیمہ شیخ، فنان سیکرٹری عمبرین ترک اور سیکرٹری اطلاعات زنیرہ ملک شامل ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے ہر مرحلے میں خواتین نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے اور ملک میں چئیرمن تحریک انصاف کے پیغام کو عام کرنے میں نہایت قابلِ قدر خدمات سرانجام دی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تعمیر ملک و ملت کے اہم قومی فریضے میں خواتین کا کردار نہائت اہمت کا حامل ہے، پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین محنتی جانثار اور نہائت قابل کارکنان کا دستہ ہے جو سماجی سطح پر مثبت تبدیلی کی راہ ہموار کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں