آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد( نیل فیری نیوز) آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی (اے کے این ایس)کے انتخابات01مارچ 2020بروز اتوار کو ہونگے۔کاغذات نامزدگی 18فروری تک وصول کیے جائینگے۔ آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی (اے کے این ایس)کے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق ریاست جموں وکشمیر کے اخباری مالکان کی تنظیم آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی (اے کے این ایس)کے انتخابات 2020-21کیلئے پولنگ یکم مارچ بروز اتوار کو ہوگی۔انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 18فروری شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔ کاغذات کی جانچ پڑتال19فروری کو ہوگی۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست 19فروری کو ہی جاری کر دی جائے گی۔کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے کیخلاف اپیلیں21فروری تک دائر کی جاسکیں گی۔اپیلوں کی سماعت 23فروری کو ہوگی فیصلے بھی اسی روز کیے جائینگے ۔امیدوار 24فروری شام پانچ بجے تک کاغذات نامزدگی فارم واپس لے سکیں گے۔امیدواروں کی حتمی فہرست24فروری کو جاری کی جائے گی۔جبکہ پولنگ یکم مارچ 2020بروز اتوار کو اسلام/راولپنڈی میں ہوگی۔کاغذات نامزدگی فارم اسلام آباد میں اے کے این ایس کے چیف الیکشن کمشنر راجہ کفیل احمد کے آفس روزنامہ جموں وکشمیرسوہان، ایکسپریس وے اسلام آباد، موبائل نمبر 03005245669،مظفر آباد میں اے کے این ایس کے الیکشن کمیشن کے ممبر سردار ذوالفقارعلی ،روز نامہ سیاست مظفر آباد03405890589، اور میرپور میں اے کے این ایس کے الیکشن کمیشن کے ممبرظفیر بابا کے آفس روزنامہ اڑان میرپور03456611991، سے وصول کیے جاسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی فارم الیکشن کمیشن کے ممبرا ن کے فیس بک اکائونٹس سے بھی ڈائون لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔امیدوار کاغذات نامزدگی فارم کے ساتھ اخبارکے ڈیکلریشن اور شناختی کارڈ کی کاپی منسلک کرناہوگی۔اے کے این ایس کے دستور کے مطابق صرف پبلشر ہی الیکشن میں حصہ لے سکتا ہے۔کاغذات نامزدگی فیس صدر،سنیئر نائب صدر اورسیکرٹری جنرل کیلئے 5000 جبکہ دیگر تمام عہدوں کیلئے 3000روپے ہوگی۔جوناقابل واپسی ہوگی۔بغیر فیس کاغذات وصول نہیں کیے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں