چکسواری، موبائل شاپ پر لاکھوں مالیت کی چوری کا ڈراپ سین، ملزم کوکس نے اور کیسے گرفتارکیا؟؟؟؟ تفصیل اس خبرمیں

چک سواری (اپنے نمائندے سے) چوکیداروں اورموبائل فون یونین چک سواری کی کاوشیں رنگ لے آئیں، چوبیس گھنٹوں سے قبل موبائل شاپ میں چوری کرنے والاچورگرفتار، مال مسروقہ برآمد۔عوام علاقہ کی چک سواری کے چوکیدارہ نظام پراظہاراطمینان۔تفصیلا ت کے مطابق جمعرات اورجمعۃ المبارک کی درمیان رات (20فروری2020ء کو) تقریباًپونے نوبجے مین بازارچک سواری میں واقع کشمیر موبائل زون کے تالے توڑکرنامعلوم چورنے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فون چوری کرلیے تھے۔ اُسی رات چوکیدارکی اطلاع پردُکان دارخواجہ محمدشعیب ایڈووکیٹ دُکان پرپہنچ آئے اورپولیس تھانہ چک سواری کوبھی واقعہ کی اطلاع دی گئی جس پرایس ایچ او تھانہ پولیس چک سواری سب انسپکٹرچودھری وسیم نواز ہمراہ اے ایس آئی خاورشبیر،تفتیشی آفیسرمحمدرئیس موقع پرپہنچ آئے اورموقع ملاحظہ کرنے، دُکان دارکابیان قلم بندکرنے کے بعدوقوع کے نزدیکی سیکیورٹی کیمرہ جات کی چیکنگ شروع کردی۔ سی سی ٹی وی کیمرہ ویڈیوکے مطابق نامعلوم چورکودُکان کے تالے توڑکرشاپنگ بیگ میں مال مسروقہ لے جاتے ہوئے دیکھاگیالیکن اندھیرے اورملزم کے نقاب کی وجہ سے واضح نشان دہی نہ ہوسکی۔ اگلے روز(جمعۃ المبارک)کوچک سواری بازار کے چوکیدارحفیظ اللہ خان، ذاکراللہ خان نے ہمراہ صدرموبائل یونین چک سواری حاجی واحدحسین مغل چورکی تلاش شروع کردی اوربالآخرانہیں چورکی شناخت قمرعباس ولدعلی محمدساکن سرگودھاحال مقیم چک سواری کے نام سے ہوئی۔ اطلاع پرپولیس تھانہ چک سواری نے ملزم کوحراست میں لیتے ہوئے تفتیش رواں کی توملزم نے اعترافِ جرم کرلیا۔ مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے ملزم کو رہائشی کوارٹرواقع پنیام گلی لے جایاگیاجہاں سے چوری شدہ موبائل فون برآمدہوگئے۔معلوم ہواہے کہ ملزم گذشتہ چندسالوں سے بال بچوں کے ساتھ چک سواری میں رہائش پذیرتھا اور ٹیلرنگ کے کام سے وابستہ تھا۔ پولیس نے بجرائم APC457 ،EHA14 درج کرتے ہوئے تفتیش رواں کردی ہے۔ملزم سے دورانِ تفتیش اہم انکشافات کی توقع ہے۔عوام علاقہ چک سواری نے چوکیدارہ نظام پراظہار اطمینان کرتے ہوئے موبائل فون یونین چک سواری اورچوکیداروں حفیظ اللہ خان،ذاکراللہ خان کی کاوشوں کوسراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں