مسئلہ کشمیرکا حل مذاکرات نہیں بلکہ جہاد ہے، محکمہ تعلیم میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے۔ امیر تحریک لبیک آزادکشمیر

چک سواری (اپنے نمائندے سے) مظفرآباداسمبلی میں بیٹھے کشمیریوں کے سوداگروں کامحاسبہ کریں گے۔گذشتہ سات دہائیوں کاتجربہ بتا رہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکبھی بھی مذاکرات کے ذریعے حل نہیں ہوگا بلکہ اس کاواحد حل جہاد ہے۔حکومت آزادکشمیر اور دیگرمتعلقہ ادارے آزادکشمیر میں بالعموم اور ضلع کوٹلی میں بالخصوص قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کانوٹس لیں اور انہیں قانون کا پابند بناتے ہوئے قادیانیوں کے جھوٹے مذہب کی تبلیغ پر پابندی لگائی جائے۔ان خیالات کااظہار علامہ عبدالغفور تابانی امیرتحریک لبیک آزادکشمیر نے آزاد پریس کلب چک سواری کے دورہ کے موقع پرصحافیوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پراُن کے ہمراہ تحریک لبیک آزادکشمیرکے ناظم اعلیٰ مفتی عبدالرؤف نظامی، مرکزی راہ نماتحریک لبیک پرویزقریشی، سابق اُمیدوار اسمبلی حاجی محمدشفیق الرحمن، امیرتحریک لبیک تحصیل میرپور اظہرمحمود رضوی، نائب امیرضلع کوٹلی راجہ ارشد محمود، سابق امیرحلقہ 2 چک سواری عرفان قیوم، امیر یونین کونسل پنڈخورد واحد حسین رضوی و دیگرموجودتھے۔علامہ عبدالغفور تابانی امیرتحریک لبیک آزادکشمیرنے مزید کہا کہ آزاد پریس کلب چک سواری کے جملہ صحافی مبارک باد کے مستحق ہیں جوقلمی جہاد کے ذریعے معاشرتی اصلاح میں اپناحصہ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ وقت دور نہیں جب مرکزی امیرتحریک لبیک پاکستان امیرالمجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں پاکستان و آزادکشمیرمیں دین تخت پر ہوگا اور وہ وقت بھی دور نہیں جب کشمیرسمیت فلسطین و برما کے مظلوم مسلمانوں کوآزادی نصیب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے لیکن اس ظلم کاخاتمہ اور کشمیریوں کوآزادی مذمت اور مذاکرات سے نہیں بلکہ جہادسے حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں میں بیٹھے شباب وکباب کے شیدائی نہیں بلکہ تحریک لبیک کے کارکنان جہاد کے جذبہ سے سرشار ہیں اور انشاء اللہ تحریک لبیک برسراقتدار آکر جہاد کے ذریعے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی دادرسی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان و آزادکشمیر میں موجود قادیانی محب وطن نہیں بلکہ انڈیا اور امریکہ کے ایجنٹ ہیں۔ اربابِ اختیار و اقتدار اور قانون نافذکرنے والے ادارے قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں بالخصوص تعلیمی اداروں میں جھوٹے مذہب کی تبلیغ کوفوری طور پر روکیں اور قادیانیوں کوآئین پاکستان کا پابند بنائیں بصورتِ دیگرتحریک لبیک کے کارکنان قادیانیوں کامحاسبہ کرتے ہوئے پیچھا کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 15 مارچ کوامیرا لمجاہدین علامہ خادم حسین رضوی ڈڈیال آزادکشمیرمیں تاریخ ساز جہاد کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے اور چک سواری میں اُن کاتاریخی استقبال کیاجائے گا۔ قبل ازیں تحریک لبیک آزادکشمیرکے راہ نماؤں کاپریس کلب آمد پر شاندار استقبال کیاگیا۔ صدرآزادپریس کلب چک سواری شہزادعظیم نے معزز مہمانوں کی پریس کلب آمد اور تہنیتی پیغامات پرشکریہ اداکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں