چکسواری، علاقہ بھرکے نوجوانوں نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا، سیاسی راہ نمائوں اور جماعتوں کے لیے کڑی آزمائش شروع۔

چک سواری (اپنے نمائندے سے) بگھور چک سواری کے نوجوانوں کاعلاقائی مسائل کے لیے ایکا، آئندہ کے لیے سیاسی وابستگی مسائل کے حل سے مشروط، پانی، بجلی، سکول جیسے بنیادی انسانی حقوق کے حصول کے لیے چارٹرآف ڈیمانڈ پیش، مسائل حل نہ ہونے پرعام انتخابات کے بائیکات کااعلان۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ 2 چک سواری کی یونین کونسل پنڈخوردکے موضع بگھورکے نوجوانوں نے علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کردیا۔ گذشتہ روز پڑھے لکھے اور باشعورنوجوانوں کانمائندہ اجلاس بگھورکے مقام پرہواجس میں پہلوان رب نواز، چودھری طارق، چودھری بشیر، محمداخلاق، حاجی لیاقت، ماسٹرامبرمحمود، ندیم عزیز، نبیل عزیز، حسن علی، محمدفاروق، وحیدحسین، عبدالوحید، محمدکامران، عباس فاروق، طاہرشہزاد، اسراراحمدسمیت نصف سینکڑا سے زائد عوام علاقہ بالخصوص نوجوانوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں علاقے کے بنیادی مسائل پینے کے صاف پانی، بجلی کی بلاتعطل ترسیل یقینی بنانے اورگورنمنٹ پرائمری سکول کی اپ گریڈیشن کے حوالہ سے چارٹرآف ڈیمانڈپیش کیاگیا۔ نوجوانوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ آئندہ صرف اُسی سیاسی شخصیت یاجماعت کی حمایت ومددکی جائے گی جوعلاقہ بگھورکے ان بنیادی مسائل کاحل یقینی بنائے گی اوراگرکوئی بھی سیاسی شخصیت یاجماعت علاقہ بھگورکے ان بنیادی مسائل کوحل نہ کرواسکی توسینکڑوں نوجوان مشترکہ طور پرآمدہ عام انتخابات کا اعلانیہ بائیکاٹ کریں گے۔
اس موقع پراتفاق رائے سے علاقہ کے نوجوان سیاسی وسماجی راہ نماؤں چودھری عبدالقدیراورچودھری محمدفہیم کومسائل کے حل کے حوالہ سے مذاکرات کااختیاردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں