چکسواری: کھلاڑیوں کے لیے خوش خبری، سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا، برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیریوں کا اہم اعلان۔

چک سواری (اپنے نمائندے سے) برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیریوں کے قائم کردہ کھیلوں کے کلب خانزنے پرائی ضلع کوٹلی میں سپورٹس کمپلیکس بنانے کااعلان کردیا، کھیلوں کے فروغ اورنوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کے لیے عوام علاقہ کاسپورٹس کلب خانزکی خدمات کوخراجِ تحسین۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیریوں کے سپورٹس کلب خانزنے پرائی (ضلع کوٹلی) کے مقام پران ڈوراورآؤٹ ڈورکھیلوں کے لیے سپورٹس کمپلیکس بنانے کااعلان کردیاجس سے نوجوان نسل بالخصوص مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں میں خوشی کی لہردوڑگئی۔

سال 2009ء میں برطانیہ میں تارکین وطن کشمیریوں نے خانزسپوڑٹس کلب کی بنیادرکھی۔ اس پلیٹ فارم کے تحت اب تک متعددتعمیری اورمثبت پراجیکٹس کے لیے فنڈریزنگ ہوچکی ہے۔ خانزسپورٹس کلب برطانیہ میں باقاعدگی سے ہرماہ مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس کاانعقادکرتاہے اوراس سے حاصل شدہ آمدنی کھیلوں کے فروغ اورصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عطیہ کی جاتی ہے۔ اب خانز سپورٹس کلب کے چیئرمین محمدقیوم خان اور اُن کے ساتھیوں نے اپنے آبائی وطن میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کے فروغ کے لیے سپورٹس کمپلیکس بنانے کااعلان کرنے کے ساتھ ساتھ زمین بھی حاصل کرلی ہے۔

مجوزہ سپورٹس کمپلیکس میں تمام عمرکے افرادکے لیے جم، بیڈمنٹن، والی بال، کرکٹ، فٹ بال سمیت مختلف کھیلوں کی سہولیات مہیاکی جائیں گی۔ عوام علاقہ چک سواری بالخصوص مختلف کھیلوں سے وابستہ کھلاڑیوں نے سپورٹس کلب خانزکی طرف سے پرائی کے مقام پرسپورٹس کمپلیکس کے اعلان اورشروعات کوخوش آئندقراردیتے ہوئے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس سلسلے میں علاقے کے مخیراوردرددل رکھنے والے حضرات سے تعاون کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں