وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی ( اے کے این ایس ) کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی ( اے کے این ایس ) کے نو منتخب عہدیداران صدر سردار زاہد تبسم ، سینئرنائب صدر خالد محمود چوہدری ، نائب صدر سردار عابد صدیق ، نائب صدر محمد جاویدچوہدری ، سیکرٹری جنرل راجہ امجد حسین خان ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ سہراب خان ، سیکرٹری مالیات جاوید اقبال چوہدری ،سیکرٹری اطلاعات نثار احمد کیانی سمیت ایگزیکٹوممبران شیرباز منیر چوہدری ، تنویر احمد تنولی اورعامر نوید شہزاد کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم آزاد کشمیرنے مبارکباد دیتے ہوئے توقع کا اظہارکیا ہے کہ نومنتخب عہدیداران تحریک آزادی کشمیرکو اجاگر کرنے اور آزاد کشمیر میں مثبت صحافت کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ بعد ازاں آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،سیاحت و مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر راجہ مشتاق احمد منہاس نے آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی کے نومنتخب صدر سردار زاہد تبسم اور سیکرٹری جنرل راجہ امجد حسین خان سمیت تمام منتخب ارکان کو مبارکباد دی ہے۔اے کے این ایس کے نومنتخب ارکان خالد چوہدری سینئر نائب صدر ،سردار عابد صدیق اور محمد جاوید چوہدری نائب صدر،ڈپٹی سیکرٹری جنرل راجہ سہراب خان ،سیکرٹری مالیات جاوید اقبال چوہدری اور سیکرٹری اطلاعات نثار احمد کیانی جبکہ ایگزیگٹو ممبران شیر باز منیر چویدری،تنویر تنولی اور عامر نوید شہزاد کو بھی وزیر اطلاعات نے مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ نومنتخب ارکان آزادجموں و کشمیر میں صحافت کی ترقی اور اظہار رائے کی آزادی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں