ارجہ کوسٹر کو المناک حادثہ 16جاں بحق

ارجہ (ادریس تبسم)
راولپنڈی سے باغ آنے والی کوسٹر نمبر 2778کو ارجہ پل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے حادثہ ۔ گاڑی نالہ ماہل میں جا گری۔ابتدائی اطلاعات کیمطابق کل 24 مسافروں میں سے 16 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ جبکہ باقی تمام مسافران زخمی ہیں جن میں سے مذید 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد دس ہےزخمیوں کو مقامی رورل ہیلتھ سنٹر ارجہ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی اور دیگر ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا ہے ۔ زیادہ تر مسافروں کا تعلق باغ و گردو نواح سے ہے مبینہ طور پر ۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب کے پی کے سے تعلق رکھنے والاایک مسافر رفع حاجت کے لیے گاڑی سے اترا جب وہ گاڑی پر سوار ہونے لگا تو گاڑی چل رہی تھی، اور وہ سوار میں ناکام رہا، دلخراش واقعہ کے بعد علاقے میں قیامت صغریٰ پبا ہو گئی ارجہ شہر کے لوگوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، ارجہ حادثہ ۔
فوت شدگان میں نبیلہ بی بی اور صابر حسین سکنہ چکار ۔رشیدہ بیگم زوجہ ستار محمد آسی سکنہ مندری چناٹ ، ڈرائیور افراق ولد محمد رزاق حال دھیرکوٹ اور 6 ماہ کی بچی دختر مقصود ڈھکی پندی شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں