یو کے پی این پی خواتین ونگ پنجاب زون کےزیرِ اہتمام آٹھ مارچ کوراولپنڈی میں کانفرنس منعقد ہوئی

عورتوں کی آزادی دراصل اس کے ان حقوق کا تقاضہ ہے جو معاشرہ روایات یا کلچر کے مذہب سے تصادم کی وجہ سے اس کو دینے سے قاصر ہے بلکہ سرے سے ان کا انکاری ہے۔یہ وہ بنیادی حقوق ہیں جو ہر عورت کو ملنے چاہیےخواہ اس کا تعلق کسی بھی طبقے سے ہو۔اسی سلسلے میں سردار تانیہ کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب میں متحدہ کشمیر پیپلز پارٹی کے تعاون سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کی بہترین بات یہ تھی کہ تمام ممبران نے عورتوں کے جائز اور شرعی حقوق سے متعلق بہت مہذبانہ انداز میں گفتگو کی۔لبرل ،مذہبی اور سماجی کارکنان نے اپنا موقف بہترین انداز سے پیش کیا اور سب نے ایک دوسرے کو موقع دیا کہ وہ بات سن اور سمجھ سکیں۔اس پروگرام کے آخر میں زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کرنے والی عورتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں اعزازی سرٹیفکیٹ دیے گئے ۔نمائندہ نیل فیری شازیہ کیانی کو بھی سرٹیفکیٹ دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں