اسلام خواتین کو مادرپدر آزادی کی اجازت نہیں دیتا جویریہ اعوان

چکار (تحصیل رپورٹر ) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ ضلع جہلم ویلی جویریہ حسن اعوان نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت خواتین کے بلا تخصیص مساٸل کے حل پر یقین رکھتی ہے ۔ آزادکشمیر کی خواتین کو ملازمت اور حصول تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کیے جارہے ہیں فیملی سیکٹر میں فنی تعلیم کے فروغ سے غیر تربیت یافتہ ے روزگار خواتین فنی تربیت حاصل کرکے روزگار حاصل کر رہی ہیں ۔ آزدکشمیر حکومت کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی پر انگلیاں اٹھانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں انھوں نے اپنے ادوار میں کیا کیا ? کرپشن لوٹ مار ہی عوام کا مقدر رہی وزیراعظم آزاد کشمیر کی بہترین گورننس سے آج ریاست میں تعمیر ترقی کا پہیہ رواں دوراں ہے ۔ ریاستی بجٹ میں اضافہ ,غیر جانبدارانہ پبلک سروس کیمشن کا قیام , خواتین کے حقوق کی بازیابی اور عدل وانصاف کی فراہمی کے لیے تمام ڈسٹرکٹس میں فیملی کورٹس کا قیام , این ٹی ایس کا نفاذ اور ختم نبوت بل کی منظوری جسیے حکومتی اقدامات احسن کارکردگی کا مظہر ہیں ۔ انھوں نے کہا اسلام نے جو حقوق عورت کو دے رکھے دنیا کے کسی مذہب میں اسکی مثال نہیں ملتی ۔ میرا جسم میری مرضی یہ ہمارے معاشرے کی باپردہ خواتین کا سلوگن نہیں یہ مغربی تہذیب کا فحش ازم ہے جسکی کشمیریخواتین بھرپور مذمت کرتی ہیں جویریہ حسن نے کہا ہماری آٸیڈیل مقبوضہ کشمیر کی عفت مآب خواتین ہیں جو تحریک آزادی کشمیر کا چراغ روشن کیے ہوۓ ہیں دراصل ہماری وہ ماٸیں بہنیں خواتین کے حقوق کی ضامن اور ہیروز ہیں ہمیں انکے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے ۔ اسلام خواتین کو مادرپدر آزادی کی اجازت نہیں دیتا اسلام نے ہمیں مساویانہ حقوق دے رکھے ہیں ہمیں خواتین کے حقوق کی جنگ آٸین و قانون اور اسلامی و معاشرتی اقدار کے اندر رہ کر لڑنی ہوگی ۔ ریاست کی ذمہ داری ہے خواتین کو تعلیم سمیت دیگر شعبہ ہاۓ زندگی میں برابری کی بنیاد پر حقوق دیے خواتین کے لیے مخلوط نظام تعلیم درست نہیں اس سے مساٸل پیدا ہوتے ہیں ۔ ان خیالات اظہار جنرل سیکرٹری خواتین ونگ جویریہ حسن اعوان نے پریس کلب چکار میں راجہ ساجد سعید مرکزی سنیئر نائب صدر یوتھ ونگ آزاد کشمیر , راجہ شعیب خان صدر یوتھ ونگ تحصیل چکار , راجہ قمر الزمان خان جنرل سیکریڑی اور دیگر عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا
اس موقع پر جنرل سیکریڑی خواتین ونگ پاکستان مسلم لیگ ن ضلع جہلم ویلی جویریہ حسن اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ جہلم ویلی زون کی خواتین کے حقوق کے لیے ہمیشہ کی طرح صف اول میں کھڑی رہی ہوں اور ہمیشہ کی طرح آٸندہ بھی کھڑی رہوں گی ۔ انھوں نے کہا جہلم ویلی کی خواتین کو مسلم لیگ کے سیاسی پلیٹ فورم پر جمع کرنا میرامشن ہے یہ کرکے رہوں گی جہلم ویلی کی خواتین با صلاحیت ہیں وہ معاشرتی و سماجی مساٸل کے حل لیے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں جومعاشرتی اور سماجی ترقی کے شعبہ میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔ معاشرتی و سماجی ترقی میں جہلم ویلی کی خواتین کااہم رول رہا ہے اب وہ مثبت سیاسی ایکٹیویٹی کےذریعے سیاسی فیلڈ میں کردار ادا کرنی کی خواں ہیں جس میں انھیں پذیرائی مل رہی ہے ۔ ہماری حکومت نے مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی ورکرز کو اہم صوابدیدی عہدوں پر ایڈجسٹ کرکے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے جس پر ہم وزیراعظم کی شکر گزار ہیں ۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے مجھ سمیت دیگر لیگی خواتین ورکرز کی ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی کروا رکھی ہے ۔ ڈسڑکٹ جہلم ویلی کی خواتین کے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کی خصوصی دلچسپی سے تمام حقوق ملیں گے ڈسڑکٹ جہلم ویلی میں خواتین کے اندر بدرجہ اتم ٹیلنٹ موجود ہے جو کسی بھی دوسرے ڈسٹرکٹس میں موجود نہیں ہے بس صرف اور صرف اس ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے
جویریہ حسن اعوان و دیگر نے مزید کہا کہ جہلم ویلی میں خواتین کے لیے ووکیشنل ٹرینگ سینٹرز کا قیام وزیراعظم کا احسن اقدام ہے جو لائق تحسین ہے پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلی بار ۱۰ سے زائد خواتین کو صوابدیدی پوسٹوں پر ایڈجسٹ کیا ہے جو کشمیر کی تاریخ میں پہلی باری کسی حکومت نے ایسا ہے بہت جلد ڈسٹرکٹ جہلم ویلی میں خواتین ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا جس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان , وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی , ضلعی ایڈمنسٹریٹر خان فرید خان , راجہ نصیر خان وزیر بلدیات , وزیر سیاحت مشتاق منہاس , خواتین ونگ آزادکشمیر کی مرکزی صدر محترمہ نورین عارف ,مجلس عاملہ کے ممبران سمیت حلقہ صدور و ایڈمنسٹریٹرز کو مدعو کیا جائے گا اور ایک بار پھر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں تاریخ بدلنے والی ہے. آمدہ الیکشن میں جہلم ویلی خواتین ونگ کا اہم رول ہوگا ۔ فاروق حیدرخانکو جیت کا تاج خواتین پہناٸیں گی ۔ جمہوریت کے فروغ کے لیے ہمیشہ پی ایم ایل ان آزادکشمیر نے تاریخ رقم کی ہے اور آٸندہ بھی یہ اعزاز مسلم لیگ ن کو ہی حاصل رہے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں