کرونا کے باوجود مسئلہ کشمیر اوجھل نہیں ہونے دیں گے، عنبرین ترک

اسلام آباد (نیل فیری نیوز) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر وویمن ونگ کی سیکرٹری اطلاعات عنبریں ترک نے مقبوضہ کشمیر میں طویل عرصے سے محصور کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کی اکثریت لاک ڈاون میں جا چکی ہے اور ایسے میں بھارتی مظالم کی وجہ سے محصور کشمیریوں پر توجہ نا کرنا بے سخت بے حسی ہے
بھارت جو کرونا وائرس کی وجہ سے سارک ممالک سے مل کر اس کے خاتمے کی بات کر رہا ہے ، کشمیر کے معاملہ پر گونگا بہرہ کیوں ہو جاتا ہے ۔
عنبرین ترک کا مذید کہنا تھا کہ محصور کشمیری یہ نا سوچیں کہ اس ناگہانی آفت کی صورت میں آزادکشمیر اور پاکستان کی عوام ان کے دکھ کو بھول گئے ہیں ۔ہم کتنے مسائل میں کیوں نا گھرے ہوں مئسلہ کشمیر کو عالمی دنیا کی نظروں سے اوجھل ہونے نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں