رات کی تاریکی میں برسوں کی جمع پونجی جل کر خاکستر ہوگئی، نصیر احمد عباسی

جیسا کہ عوام علاقہ کو یادہو گا کہ 8 اور 9 مئی کے درمیان والی رات جوکہ ہر آدمی کیلئے عام راتوں کی طرح ایک رات تھی مگر آپ کو معلوم ہو گا، ناڑا کوٹ ہاڑوٹہ کے اندر ایک دلخراش واقع پیش آیا جہاں ایک محنت کش کا گھر اس کی آنکھوں کے سامنے جل کر خاکسترہو گیا یہ ایک دلخراش واقع تھا۔ایک طرف محنت کش کا امتحان تھا جب کہ دوسری جانب عوام علاقہ اور درد دل رکھنے والے دلوں کا بھی امتحان تھا۔

آپ کو بتاتا چلوں کہ میں نے محترم وسیم عارف عباسی صاحب کو فون کیا اور حالات سے ٓاگائی کرائی۔وسیم صاحب نے صدقہ جاریہ فاؤنڈیشن کے مشاورتی گروپ میں مشاورت کی اور فیصلہ یہ کیا گیا کہ اس گھر کو انشاء اللہ ہم عید سے پہلے پہلے مکمل کریں گے اور تقریباً رات 12 بجے اس گروپ کی بنیاد رکھی گئی۔ صدقہ جاریہ فاونڈیشن کے فنڈ سے پچیس ہزار روپے کی رقم عطیہ کی گئی اور باقی تمام دوستوں سے درخواست کی گئی کہ اپنے حصے کی شمع روشن کریں اور صدقہ جاریہ فاؤنڈیشن کے جاں نثاروں نے ایسی شمع روشن کی جس کی مثال رہتی دنیا تک قائم رہے گی۔ الحمداللہ صرف 20 گھنٹوں کے اندر چار لاکھ 10 ہزار روپے جمع کئے گئے اور گروپ فنڈنگ کو روک دیا گیا۔

ایک دلچسپ مثال آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں آپ ایک جگہ تھوڑی سی چینی کسی جگہ ڈال دیں آپ دیکھیں گے تھوڑی سی دیر بعد ایک کثیر تعداد میں چیونٹیاں اس پر اکٹھی ہو جائیں گی۔ ایک اور مثال آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں بعض اوقات بارش کے موسم میں روشنی پر چھوٹے چھوٹے پروانے روشنی کے گرد جمع ہو جاتے ہیں۔

ایسی ہی مثال دیکھتے کو ملی جس طرح پروانے شمع کے اوپر جلنے کے لئے تیار ہوتے ہیں ایسے ہی صدقہ جاریہ فاؤنڈیشن کے جانثاروں نے اپنا کردار ادا کیاجس کو دیکھ کر ایمان کو تازگی ملی اور اور خون میں حرارت پیدا ہو گئی۔

آپ کو بتاتا چلوں کہ اس جذبے کے بدولت محنت کش کا گھر سالوں نہیں مہینوں نہیں بلکہ دنوں میں دوبارہ پہلے سے دو عدد کمرے پہلے سے زیادہ اور بہت بہتر انداز میں تیارہو گیا۔جہاں محنت کش کا گھر والوں کو خوشی ملی عوام علاقے کو خوشی ملی صدقہ جاریہ فاؤنڈیشن کو کیا ملا ہمت حوصلہ دعا اور دوسروں کی خوشی میں ان کی خوشی اس کے علاوہ باہمت،نڈر اور بلند حوصلوں کا مالک صحافی برادری میں اپنا نام رکھنے والا جناب محترم عمران عباسی صاحب اور محترم جناب مجاہد نسیم عباسی صاحب بھی صدقہ جاریہ فاؤڈیش کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔

درد دل رکھنے والے نوجوان دلوں کی دھڑکن محترم نقیب عباسی صاحب اس میدان میں بھی صف اول پر نظر آئے اور اس کے علاوہ بے شمار دوستوں نے اپنا کردار ادا کیا جن میں محترم جناب ساجد عباسی صاحب محترم ابرار عباسی صاحب۔ ان دونوں بھائیوں نے مکان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔ محترم جناب اشتیاق عباسی،محترم جناب وحید صاحب،محترم جناب غضنفر عباسی صاحب، محترم جناب عبدالباسط عباسی صاحب، محترم جناب نادر عباسی صاحب آف کیری، محترم جناب خوشنود صاحب، محترم جناب عامر صاحب، محترم جناب صداقت صاحب اور انکی تنظیم کیری ویلفیئر کے تمام ممبران کے بے حد شکرگزار ہیں۔ اس کے علاوہ شمشاد شہید ویلفیئر ٹرسٹ نے بھی بہترین کردار ادا کیا۔

یہاں اگر عباس آزاد عباسی صاحب کا نام نہ لوں تو بہت بڑی زیادتی ہوگی اس مکان کی تعمیر کے لیے اہم کردار ادا کیا ہم سب کی دلوں کی دھڑکن محترم جناب لیاقت عباسی صاحب جو کہ مرشد کے نام سے جانے جاتے ہیں اور جناب محترم مظہر عباسی صاحب اور اسی طرح صدقہ جاریہ فاؤنڈیشن میں نمایاں مقام رکھنے والے محترم جناب شاہد عباسی صاحب اور محترم جناب سعید عباسی صاحب اور بے شمار ان گنت ستارے جنہوں نے محترم وسیم عباسی صاحب کا بھرپور ساتھ دیا جنہوں نے اس پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی اور اس پورے حلقے کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھا۔

اب سب کے دلوں کی دھڑکن جہاں ہماری سوچ جواب دے دیتی اور ایک شخصیت جو سب کو حوصلہ دیتی نظرآتی ہے سب کے دلوں کی دھڑکن سب کا بھائی جس نے صدقہ جاریہ فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی اور سب دوستوں کو ایک تسبیح کے دانوں کی طرح ایک ہی دھاگے میں پرو دیا وہ شخصیت جناب محترم وسیم عارف عباسی کی ہے اس کے دل میں دوسروں کی ہمدردی ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کی لہروں کی مانند بھری ہوئی ہے۔ اپنے حلقے کی عوام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔

تمام عوام علاقہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں اور سب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک سب کی کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اس کار خیر میں میں حصہ لینے والوں کو کوشش کرنے والوں کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اس گھر کے بدلے میں عالیشان محل عطا کرے۔آمین ثم آمین

آخر میں صدقہ جاریہ فاؤڈیش پورے علاقے کی عوام سے اپیل کرتی ہے کہ اپنے اندر بیداری کی لہر پیدا کریں اوراپنے اندر احساس پیدا کریں جہدوجہد کریں محترم وسیم عارف صاحب کا ساتھ دیں ان کے دست و بازو بنیں اور صدقہ جاریہ فاؤنڈیشن کے ممبر بن کر انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی صفوں میں شامل ہو جائیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مجھے بھی اور ہم سب کو اخلاص کے ساتھ دوسروں کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں