پاکستانی کشمیر: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مریضوں میں خطرناک اضافہ، زیرعلاج مریض 400 مزید اس رپورٹ میں۔

مظفرآباد (نیل فیری نیوز) محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ شام 4 بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کرونا وائرس سے متاثرہ 26 مریض صحت یاب ہوئے اور 437 نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔

نئے سامنے والے کیسزمیں سے 19 کا تعلق ضلع مظفراباد، 06 کا ضلع پونچھ (راولاکوٹ)، 01 کا ضلع باغ، 04 کا ضلع میرپور اور 10 کا ضلع بھمبر سے ہے ۔

محکمہ صحت عامہ کی رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک 11727 فراد کے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 11674 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 703 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔ کل متاثرہ افراد میں سے 290 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جب کہ 400 مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ریاست میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 13 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں سے 07 کا تعلق ضلع مظفرآباد، 01 کا ضلع پونچھ (راولاکوٹ)، 03 کا ضلع میرپور، 01 کا ضلع سدھنوتی اور 01 کا ضلع بھمبرسے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں