پاکستانی کشمیر: کرونا تیزی سے پھیلنے لگا، 469 مریض زیر علاج جبکہ کل 803 افراد متاثر، مزید اس پورٹ میں۔

مظفرآباد (نیل فیری نیوز) 19 جون 2020ء
محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ سہ پہر 4 بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 34 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، کرونا وائرس سے متاثرہ پانچ مریض صحت یاب ہوئے اور 453 نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔

نئے سامنے والے کیسزمیں سے 07 کا تعلق ضلع مظفراباد، 02 کا ضلع کوٹلی، 09 کا ضلع حویلی، 03 کا ضلع پلندری، 01 کا ضلع بھمبر، 02 کا ضلع پونچھ (راولاکوٹ)، اور 10 کا ضلع باغ سے ہے۔

محکمہ صحت آزاد حکومت کی رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک 13034 افراد کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے 12981 کے رزلٹ آچکے ہیں اور 803 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں کرونا وائر سے متاثرہ کُل 803 افراد میں سے 317 افراد صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں جب کہ 469 مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 17 مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں سے 08 کا تعلق ضلع مظفرآباد، 01 کا ضلع پونچھ (راولاکوٹ)، 03 کا ضلع باغ، 03 کا ضلع میرپور، 01 کا ضلع سدھنوتی اور 01 کا تعلق ضلع بھمبر سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں